صدف کنول اور شہروز کے گھر بیٹی کی ولادت

0
35

ماڈل و اداکارہ صدف کنول اور شہروز سبزواری کے گھر بیٹی کی ولادت ہوئی ہے اس موقع پر پوری سبزواری فیملی خاصی خوش ہے۔ شہروز اور صدف کو ان کے دوست اور قریبی رشتہ دار مبارکبادیں دے رہے ہیں۔ منال خان ، مہرین سید اور صبور علی نے جوڑے کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دی ہے اور نہایت ہی خوشی کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ زرنش خان نے سوشل میڈیا پر پوسٹ لگا کر لکھا کہ ’’کتنا پیارا بے بی‘‘ ۔شہروز سبزواری اپنے بے بی کی آمد سے پہلے کے لئے کتنے خوش تھے اسکا اظہار وہ اپنے ہر انٹرویو میں کرتے رہے ہیں۔ شہروز نے چند دن قبل اپنے پرستاروں سے صدف کے لئے دعا کرنے کو بھی کہا تھا.

یاد رہے کہ شہروز سبزواری کی پہلی شادی سائرہ یوسف سے 2012 میں ہوئی تھی 2015 میں انکے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کے درمیان تلخیوں نے جنم لیا جو کہ بڑھتے بڑھتے اس ھد تک جا پہنچیں کہ دونوں کو ایک دوسرے سے راہیں جدا کرنی پڑیں اور مارچ دو ہزار بیس میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔ اس کے بعد شہروز سبزاوری نے صدف کنول کو اپنا جیون ساتھی چنا اور دونوں کی مئی 2020 میں محبت کی شادی ہوئی تھی۔ شہروز کی فیملی صدف کنول سے خاصی خوش ہے.شہروز کے والد بہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ صدف ہماری بہو نہیں بیٹی ہے.

Leave a reply