بھارتی فوج نے تین بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا
باغی ٹی وی : مقبوضہ وادی کشمیر میں قابض درندہ صفت بھارتی افواج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید تین نہتے اور بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔بر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ قابض بھارتی افواج نے دو نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ وادی چنار کے شہر سری نگر میں گاڑی کی ٹکر مار کر بھی ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجی اپنی یونٹ سے لاپتہ ہوگیا

دوسری جانب چند روز پہلے بھارتی فوجیوں نے سری نگر میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق رام باغ علاقے میں سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایس ایس بی سکیورٹی اہلکار نے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق شاستر سیما کے امت کمار نام کے ایک سکیورٹی اہلکار نے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا ۔

اس واقعے کے جنوری 2007 کے بعد سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں میں اس طرح کی ہلاکتوں کی تعداد 477 ہوگئی ہے۔

Shares: