ماڈل و اداکارہ صدف کنول نے اپنے حالیہ انٹرویو میں دیا ہے لڑکیوں کو ایک مشورہ انہوں نے کہا ہے کہ لڑکیاں وقت آنے پر شادی کریںضرور کریںلیکن اس سے پہلے پڑھائی لکھائی کریں ، خود کو مضبوط بنائیں اور اپنی پڑھائی کے زریعے خود کو اپنے پائوںپر کھڑا کریں . پڑھائی انسان کے لئے خصوصی طور پر لڑکیوں کے لئے بے حد ضروری ہے. صدف کنول نے کہا کہ اپنا کیرئیر بنا کر پھر آپ کو کوئی مناسب انسان ملے تو اپنا گھر بسا لیں . انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کے زہن میں ایک فیشن ایبل شادی کے خواب ہی نہیںہونے چاہیں.دوسری طرف صدف کنول کہتی ہیں کہ میں نے جتنی ماڈلنگ کرنی تھی کر لی اب مجھے اداکارہ کے طور پر اپنی پہچان بنانی ہے اگر مجھے کوئی اچھی فلم آفر ہوئی تو ضرور کروںگی.
یاد رہے کہ صدف کنول نے شہروز سبزواری کے ساتھ محبت کی شادی کی اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے، صدف کنول اس وقت زیادہ تنقید کا نشانہ بنیں جب ان پر سائرہ شہروز کا گھر توڑنے کا الزام لگا ، لیکن شہروز کا کہنا ہے کہ صدف کا میرے پہلے گھر کی خرابی میں کوئی ہاتھ نہیں ہے. صدف اور شہروز آپس میں بہت خوش ہیں اور شہروز انہیں آئیڈیل بیوی قرار دیتے ہیں.