اداکارہ و ماڈل صدف کنول جو جب بھی کوئی انٹرویو دیتی ہیں تو کوئی ایسی بات کہہ دیتی ہیں کہ جس سےچھڑ جاتی ہے ایک نئی بحث. حال ہی میںانہوں نے اپنے شوہر شہروز کے ساتھ ایک انٹرویو دیا ہے اس میں ان سے ایک سوال ہوا جس کے جواب میں شہروز نے کہا کہ میں نے صدف کو جو پہلا تحفہ دیا تھا اس کی کافی قیمت تھی اور یہ تحفہ میری جیب پر کافی بھاری پڑا تھا. میں اکثر صدف کو تحفے دیتا رہتا ہوں. صدف کنول نے بھی اس بات کا عتراف کیا کہ میرے شوہر مجھے بہت زیادہ تحفے دیتے ہیں میںنے شاید ہی ان کو کوئی تحفہ دیا ہو شاید میں نے ان کو پرفیومز یا گھڑی تحفے میں دی ہے. انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ شوہر کو ہی بیوی کو تحفے دینے چاہیں لیکن بیوی کو اپنے شوہر کو تحفے نہیں
دینے چاہیں . صدف کنول کی اس بات کے بعد چھڑ گئی ہے ایک نئی بحث . اور سوشل میڈیا پر مختلف قسم کے دلچپسپ تبصرے کئے جا رہے ہیں ، کئی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ صدف نے بالکل ٹھیک کہا ہے جبکہ زیادہ تر کا کہنا ہے کہ صدف نے بالکل غلط کہا ہے کہ . میاں بیوی ایک گاڑی کے دو پہیے ہوتے ہیں اور دونوں کو نہ صرف ساتھ مل کر چلنا چاہیے بلکہ اک دوسرے کو تحفے تحائف بھی دینے چاہیں اس سے آپسی پیار بڑھتا ہے .