صدف نعیم واقعہ: پنجاب حکومت کا فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے ٹی وی چینل کی خاتون رپورٹر صدف نعیم کے واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی میں متعلقہ محکموں کے افسر شامل ہونگے اور وہ اپنی رپورٹ جلد پیش کرے گی۔ اس بات کا فیصلہ کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈر (ایس سی سی ایل او) کے سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ صوبائی وزیر پارلیمانی امور، تحفظ ماحول و کوآپریٹوز محمد بشارت راجہ نے راولپنڈی سے بذریعہ ویڈیو لنک صدارت کی۔ چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ خان سنبل، آئی جی پولیس فیصل شاہکار اور متعلقہ افسران بھی شریک ہوئے۔
کابینہ کمیٹی نے چینل فائیو کی رپورٹر صدف نعیم کی شہادت کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور شرکا نے مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ چیئرمین کمیٹی محمد بشارت راجہ نے ہدایت کی کہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان مرحومہ صدف نعیم کے گھر خود گئے اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ پنجاب حکومت کی طرف سے پہلے ہی امدادی پیکیج کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا نے اس واقعے پر مثبت کردار ادا کیا جو قابل تعریف ہے۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل نے کہا کہ انہیں صدف نعیم کے واقعے پر دلی افسوس ہوا۔ حکومت پنجاب سوگوار فیملی کے ساتھ رابطے میں ہے۔ کمیٹی کا نوٹیفکیشن جلد کر دیا جائے گا۔ کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں لانگ مارچ کی سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔
ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو
صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،
عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد
کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد
پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
وزیراعلیٰ پنجاب کی صحافی صدف نعیم مرحومہ کی بیٹی ،بیٹے سے ملاقات، دیا چیک