جنوبی افریقا میں سڑک دھماکے سے پھٹ گئی،ایک شخص جاں بحق متعدد زخمی

کئی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے
0
72
Blast

جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں سڑک دھماکے سے پھٹ گئی-

باغی ٹی وی :غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ کے مصروف ترین علاقے میں سڑک کے دھماکے سے پھٹنے کے بعد اپنی نوعیت کے دوسرے واقعے نے حکام کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جوہانسبرگ کے بِری اسٹریٹ اچانک دھماکے سے پھٹ جاتی ہے جبکہ سڑک کے کنارے کھڑی سینکڑوں گاڑیاں ہوا میں اچھلنے کے بعد دور فٹ پاتھ پر جاکر گرتی ہیں۔


ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے کے بعد طویل فاصلے تک سڑک دو حصوں میں تقسیم ہو جاتی ہے جبکہ درمیان میں خندق نما گڑھا بن جاتا ہے حکام کے مطابق تاحال دھماکے کے اسباب معلوم نہیں تاہم خدشہ ہے کہ زیر زمین گیس پائپ لائن لیکج کی وجہ سے واقعہ پیش آیا ہے جس کے باعث سڑک پر کھڑی ہوئی سینکڑوں گاڑیاں اور بسیں اچھل کر فٹ پاتھ پر جاگریں، واقعے میں ایک شخص ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیس،تحریری حکمنامہ جاری

انتظامیہ نے شہریوں کو جائے واقعہ سے دور رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بری اسٹریٹ پر دوبارہ اسی نوعیت کا دھماکا ہو سکتا ہے اس لیے شہری اس جگہ سے دور رہیں ہنگامی خدمات وہیں موجود ہیں اور جہاں ضروری ہو وہاں لوگوں کو نکالا جا رہا ہے۔

کئی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور علاقے میں بجلی کی سپلائی بند کر دی گئی ہے، جو عام طور پر جنوبی افریقہ کے تجارتی مرکز کے مصروف ترین حصوں میں سے ایک ہے۔

جمعرات کو میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پنیزا لیسوفی نے کہا کہ 12 افراد اب بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے اور اس بات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں کہ کیا ہوا۔

کراچی میں ایک اورلڑکی کے ساتھ دن دیہاڑے نازیبا حرکت

مقامی سپلائر ایگولی گیس نے جمعرات کو کہا کہ انہیں اپنے پائپوں میں سے ایک چھوٹا سا رساؤ ملا ہے، لیکن ان کا خیال ہے کہ اس بات کا امکان نہیں ہے کہ اس سے دھماکہ ہوا ہو حکام کی جانب سے فرم سے کہا گیا ہے کہ وہ علاقے میں موجود اپنے دیگر پائپوں کو چیک کریں، کیونکہ ممکنہ طور پر گیس کا اخراج اب بھی تحقیقات کا مرکز ہے۔

بدھ کی شام، عینی شاہدین نے بتایا کہ زمین کا ہلنا محسوس ہوا اور پھر زمین کھلنے سے چند لمحوں پہلے ایک زور دار دھماکے کی آواز سنائی دی، اور بری اسٹریٹ کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔

دوست ممالک کی طرف سے سرمایہ کاری کے حصول کیلئے منصوبوں کی منظوری

Leave a reply