صدر مملکت نے عید میلاد النبی ﷺپر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دے دی
صدر مملکت عارف علوی نے عید میلاد النبی ﷺپر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دے دی ہے۔
سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل ، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا، جبکہ سزاؤں میں کمی کا اطلاق زنا، چوری ، ڈکیتی ، اغواء اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا، مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔
65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے ان پر اطلاق ہو گا، 60سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکے ، ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا، قیدیوں میں 18سال سے کم عمر افراد بھی شامل ہیں جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔ صدر مملکت عارف علوی نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی ہے.
خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابقہ دور حکومت نے سزائے موت کے قانون کو ختم کر کے اسے عمر قید میں تبدیل کرنے سے متعلق قانون سازی کے لیے کچھ اقدامات تو کئے تھے. لیکن جہاں تک بات صدر پاکستان کی ہے تو یہ ایک آئین کے تحت صدر پاکستان قانون کے دائرے کے اندر مجرمان کی سزا میں می یا معافی کرسکتا ہے.
پشاور پرائمری ٹیچرز احتجاج؛ متعدد اساتذہ کے خلاف تھانہ شرقی میں مقدمہ درج
پاکستان دوطرفہ تجارت اور جرمن منڈیوں تک برآمدات کی رسائی کا خواہاں ہے. وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
عمران خان کے ممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے 30 ہزار سیکیورٹی اہلکار تیار
سارہ انعام قتل کیس،ملزم کی والدہ کی درخواست ضمانت،سماعت ملتوی
ڈینگی کے وار جاری، اسلام آباد،پنجاب ،خیبر پختونخوا میں مریضوں میں اضافہ
ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس،عدالت نے شعیب شیخ کو ایک اور موقع دے دیا
نو ماہ کے دوران 212 گینگ کے 4 ہزار سے زائد ملزمان گرفتار