صدر جنرل اسمبلی کی قریشی سے ملاقات، کیا ہوئی بات؟

0
48
صدر جنرل اسمبلی کی قریشی سے ملاقات، کیا ہوئی بات؟

صدر جنرل اسمبلی کی قریشی سے ملاقات، کیا ہوئی بات؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں مسئلہ فلسطین، مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فلسطین سے متعلق جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بلانے کیلئے کاوشوں کی تعریف کی. شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی مظالم رکوانے کیلئے سیز فائر پہلا مقصد تھا جس میں کامیابی ملی، قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ہے، مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا،پاکستان افغانستان میں قیام امن کا خواہاں ہے،افغان امن عمل میں پاکستان کے مصالحانہ کردار کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اورافغانستان میں قیام امن کا خواہاں ہے، افغان امن عمل میں پاکستان کے مصالحانہ کردار کو سراہا گیا وزیر خارجہ نے کوروناسے نمٹنے کیلئے صدر جنرل اسمبلی کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا اس وبا سے مکمل چھٹکارے کیلئے ضروری ہے سب کو محفوظ بنایا جائے۔

صدر جنرل اسمبلی کے صدر، وزیر اعظم عمران خان سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے والکن بوذکر پہلے ترک ڈپلومیٹ ہیں جو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدارت کے منصب پر متمکن ہوئے قبل ازیں گزشتہ شب صدر جنرل اسمبلی پاکستان پہنچے تو ایئر پورٹ پر سینئر حکام نے صدر جنرل اسمبلی وولکان بوزکیر کا استقبال کیا

اسرائیلی مظالم اور بربریت کیخلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

سب دیکھتے رہ گئے، فیصل ایدھی بازی لے گئے، فلسطین بارے بڑا اعللان

ہم تمہارے ساتھ ہیں، امریکی صدر کی اسرائیل کو یقین دہانی

مجھے ہراس بچے کے درد کا احساس ہے جوخوف کے مارے بستر میں چھپ جاتا ہے،الہان عمر امریکی صدر پر برس پڑیں

جنرل اسمبلی اجلاس، کس ملک کے وزیرخارجہ کی راہ میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے؟ قریشی نے بتا دیا

تین روزہ دورے پر کونسی اہم شخصیت آج آ رہی ہے اسلام آباد؟ دفتر خارجہ نے بتا دیا

صدر جنرل اسمبلی کی وزارت خارجہ آمد، قریشی سے ملاقات،ہوںگے مذاکرات

Leave a reply