صدرمملکت اور وزیر خارجہ سے قطری وفدی کی ملاقات ، اہم امور پر اتفاق
صدرمملکت اور وزیر خارجہ سے قطری وفدی کی ملاقات ، اہم امور پر اتفاق
باغی ٹی وی صدرمملکت عارف علوی سے قطری وفد کی ملاقات ہوئی . اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ تعلقات کو معاشی شراکت میں تبدیل کرنے کیلئے پرعزم ہے، پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت کے شعبوں میں تعاوَن مستحکم کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان خطے میں سب سے زیادہ سرمایہ کار دوست ماحول کا حامل ہے.
صدر مملکت نے کہا کہ قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان کے کاروباری ماحول سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے،کورونا کے باوجود پاکستان کی معیشت ترقی کر رہی ہے،
صدر عارف علوی سے شیخ علی عبداللہ ثانی الثانی کی قیادت میں قطری وفد کی ملاقات
پاکستان قطر کے ساتھ تعلقات کو مضبوط سیاسی اور معاشی شراکت میں تبدیل کرنے کے لئے پرعزم ہے، صدر
پاکستان اور قطر کے مابین تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے، صدر pic.twitter.com/qL1OwCvVeY
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) June 1, 2021
ادھر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی شیخ علی عبداللہ التھانی کی ملاقات کی.دوطرفہ تعلقات، تجارتی واقتصادی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا .
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان یکساں مذہبی ، ثقافتی اوربرادرانہ تعلقات ہیں.پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروبار کیلئے بہت سی سہولیات فراہم کر رہے ہیں،