صدرمملکت کی زیرصدارت ٹیلی ہیلتھ پراجلاس ،دوردرازعلاقوں میں صحت سہولیات کےلیے اہم پیش رفت

0
33

صدرمملکت عارف علوی کی زیرصدارت ٹیلی ہیلتھ پراجلاس ،دوردرازعلاقوں میں صحت سہولیات کےلیے اہم پیش رفت
باغی ٹی وی : صدرمملکت عارف علوی کی زیرصدارت ٹیلی ہیلتھ پراجلاس ہوا. اجلاس میں معاون خصوصی صحت ڈاکٹرفیصل سلطان کی شرکت کی . صدرمملکت نے اس موقع پر کہا معیارصحت بہتربنانےکیلئےٹیلی میڈیسن کلینک قائم کرنےکی ضرورت ہے،دوردرازعلاقوں میں صحت سہولیات کی فراہمی کیلئےٹیلی میڈیسن میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے،

وزارت صحت نےپاکستان میں ٹیلی ہیلتھ کی اہمیت کےبارے میں بریفنگ دی. بریفنگ میں بتایا گیا کہ صحت ایکسپریس پورٹل کےتحت پورےپاکستان میں کورونا میں مفت آن لائن مشاورت فراہم کی گئی.

صدر مملکت نے کہا کہ حکومت صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کےشعبےکوتبدیل کرنےکیلئےکام کررہی ہے،حکومت ٹیلی ہیلتھ پروگرام کےتحت لوگوں کومفت طبی مشوروں کی فراہمی کیلئےپرعزم ہے، ٹیلی صحت پرتمام پلیٹ فارمزکویکجاکرنےکی ضرورت ہے،

ادھر معاون خصوصی صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 40 سال سے زائد عمر کے لوگوں میں ویکسین کی فراہمی کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے جس کی رجسٹریشن کا آغاز گزشتہ ہفتے کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے گزشتہ سال جولائی میں گاوی کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیا تھا جس وقت کوئی ویکسین نہیں بنی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ای سی سی نے 15 کروڑ ڈالر 30 نومبر کو منظور کیے تھے جسے کابینہ نے یکم دسمبر کو منظور کیا تھا اور اس وقت بھی دنیا میں کوئی ویکسین منظور نہیں کی گئی تھی۔

Leave a reply