کراچی : صدر میں پارکنگ پلازہ کے سامنے پٹرول پمپ پر کھڑے ٹینکر میں آگ لگ گئی ۔

صدر میں پارکنگ پلازہ کے سامنے پٹرول پمپ پر کھڑے ٹینکر میں آگ لگ گئی ،ہزاروں لیٹر پٹرول سے بھرے ٹینکر میں آگ لگنے کے بعد اطراف کے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرلیا ، فائر فائٹرز نے سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ تفصیلات کے مطابق صدرم پارکنگ پلازہ کے سامنے پٹرول پمپ پر کھڑے آئل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹیھی جس کے باعث وہاں افرا تفری مچ گئی۔
واقع کی اطلاع فائر بریگیڈ اور پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو لوگوں ے خالی کرانا شرع کردیا۔ پولیس کے مطابق ایک آئل ٹینکر پٹرول کی سپلائی دینے پہنچا ، ابھی پٹرول پمپ کا عملہ ٹینکر کا پائپ اپنے فیول ٹینک کے پائپ سے جوڑ ہی رہا تھا کہ اس دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی ، دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے ، صورتحال کے باعث پٹرول پمپ پر افراتفری مچ گئی اور وہاں موجود افراد اپنی جانیں بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔

فری طور پر پمپ انتظامیہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم آگ مزید تیزی اختیار کرنے لگی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور امدادی کام میں حصہ لینا شروع کیا تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید گاڑیاں طلب کرلی گئیں۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ٹینکر میں لیکج کے باعث تیل بھی بہ رہا تھا اور آگ بھی اس کے نتیجے میں پھیل رہی تھی اور امدادی کام کے دوران آگ بہنے والے تیل کی وجہ سے باہر بھی پھیلنے لگی جسے مہارت کے ساتھ روکا جاتا رہا۔
دو گھنٹے کی جدوجہدکے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ پولسی کے مطابق پٹرول پمپ میں موجود فیلو ٹینک میں بھی آگ لگنے کا خطرہ موجود تھا تاہم خوش قسمتی سے ایسا نہیں ہوا ورنہ بہت بڑا نقصان ہوسکتا تھا۔ ٹینکر میں لگ بھگ ہزا لیٹر فیول موجود تھا اور مذکورہ پمپ پر سپلائی ہوچکی تھی جسے ڈرم میں بھرا جارہا تھا کہ اچانک آگ لگ گئی۔ ہ مجموعی طور پر فائر بریگیڈ کی 11 گاڑیوں اور ایک اسنارکل نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔
پولیس کے مطابق پٹرل پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ پمپ کے ٹینک میں بھی ہزاروں لیٹر پٹرول موجود تھا اور فائر فائٹرز نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر اس عمل کو پورا کیا اور آگ مزید پھیل جاتی تو بہت بڑا نقصان ہوسکتا تھا۔صورتحال کو دیکھتے ہوئے رینجرز ور ٹریفک پولیس اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئی تھے اور ٹریفک پولیس کی جانب سے مزکورہ شاہراہ کو عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

Shares: