صدرمملکت نے ترکی کے کمانڈر کو خصوصی اعزاز سے نواز دیا

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے پاکستان اورترکی کے درمیان دفاعی تعلقات کے فروغ میں اہم کردارادا کرنے پر ترکی کی زمینی افواج کے کمانڈر جنرل امیت دندارکو نشان امتیازعطا کیا ہے، اس حوالے سے خصوصی تقریب پیرکوایوان صدرمیں ہوئی ہے، تقریب میں اعلیٰ فوجی و سول حکام نے شرکت کی ہے، جنرل امیت دندار نیٹو، افغانستان میں کمانڈرسمیت ترکی کی فوج میں اہم عہدوں پرفائزرہے ہیں، انہوں نے دونوں دوست ممالک پاکستان اورترکی کی مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے اورفروغ دینے میں اہم کردارادا کیا ہے.

Comments are closed.