صدرمملکت نے ریکوڈیک ریفرنس سپریم کورٹ میں دائرکردیا

0
36
arif alvi

صدر مملکت عارف علوی نے ریکوڈیک ریفرنس سپریم کورٹ میں دائرکردیا ہے.

صدر کی جانب سے دائر ریکوڈک ریفرنس میں عدالت عظمیٰ سے غیر ملکی کمپنی سے معاہدے پر رائےلی جائےگی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدرمملکت نے ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا۔وفاقی حکومت نے ریکوڈک ریفرنس منظور کیا تھا۔ واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس سے قبل ریکوڈک منصوبے پر سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی تھی.
ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی تجویز پر ریکوڈک پروجیکٹ پر 1973 کے آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت ریفرنس دائر کرنے کی سمری کی منظوری دی تھی. جبکہ مارچ 2022 میں وزیر خزانہ اور ٹیتھیان کاپر کمپنی پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے شیئر ہولڈرز نے اپیکس کمیٹی میں ریکوڈک منصوبے کے تصفیے اور بحالی کے فریم ورک پر اتفاق کیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ 30 ستمبر 2022 کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ وفاقی کابینہ نے وزارتِ قانون و انصاف کی سفارش پر ریکوڈک کے حوالے سے وفاقی حکومت اور حکومت بلوچستان کے ریکوڈک منصوبے کی تعمیر کے بارے میں سپریم کورٹ کے گزشتہ فیصلے کے حوالے سے وزیراعظم کی سفارش پر صدر پاکستان کی طرف سے وضاحتی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔
یاد رہے کہ ڈان اخبار کی 19 جولائی کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کینیڈا کی مائننگ فرم بیرک گولڈ کارپوریشن کو توقع ہے کہ پاکستانی پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ، بلوچستان میں ریکوڈک کاپر اینڈ گولڈ منصوبے میں عالمی ثالثی کے تحت 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے راستہ بناتے ہوئے عدالت سے باہر کیے گئے اس کے 6 ارب ڈالر کے تصفیے کی منظوری دے گی۔

Leave a reply