صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر علوی نے جمعرات کو شام 5 بجے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے اور مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت خطاب بھی کریں گے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 ون اور 56 تھری کے تحت طلب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے صدر مملکت عارف علوی کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے کے لئے گزشتہ 24 ستمبر کو مدعو کیا تھا.
پارلیمانی ذرائع نے بتایا تھا کہ حکومت نے صدر مملکت عارف علوی کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے لئے با ضابطہ مدعو کیا اور اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کے تحفظات بھی دور ہوگئے تھے۔ صدر کے پارلیمنٹ سے مشترکہ خطاب سے متعلق وفاقی حکومت، اتحادی جماعتوں اور اسپیکر آفس میں طویل مشاورت ہوئی تھی۔ حکومت نے صدرمملکت کوخطاب کی دعوت دینے سے قبل دیگر آپشنز پربھی غورکیا تھا
مزید یہ بھی پڑھیں؛ چیف جسٹس نے تاحیات نااہلی کے آرٹیکل 62 ون ایف کو ڈریکونین قانون قرار دے دیا
نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست،روزانہ سماعت کریںگے، چیف جسٹس
الیکشن کمیشن تعیناتی معلومات کیس؛ تعیناتیوں کا رزلٹ ویب سائٹ پر ڈالنے سے کیا فرق پڑے گا. چیف جسٹس
ذرائع کا کہنا تھا کہ مخلوط حکومت کوخدشہ تھا کہ صدر اپنے خطاب میں سیاسی تناظر میں الفاظ استعمال کرسکتے ہیں۔ وفاقی حکومت صدر مملکت کو تحریری جبکہ صدر مملکت فی البدیہہ خطاب کے آپشنز پر غور کررہے تھے۔ قومی اسمبلی کے آئینی اور قانونی ماہرین نے وفاقی حکومت کو حکمت عملی سے آگاہ اور خطاب کے بارے میں قائل کیا تھا. صدر مملکت کا مشترکہ اجلاس سے خطاب نئے پارلیمانی سال کے لئے ضروری قرار دیا گیا تھا۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اکتوبر کے پہلے ہفتے میں طلب کیا جانے کا مکان ظاہر کیا گیا تھا جو اب جمعرات 5 اکتوبر کو ہوگا.