صدر عارف علوی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پرسماعت کے دوران عدالت کا اظہار برہمی

0
44

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آبا د ہائیکورٹ میں صدر عارف علوی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے برہمی کا اظہارکیا،عدالت نے درخواست10 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ خارج کر دی

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وکیل صاحب آپ ذرا استدعا پڑھیں، درخواست گزار کے وکیل نے استدعا عدالت میں پڑھی، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ یہ عادی درخواست گزار ہیں، جو غیرسنجیدہ درخواستیں دائر کرتے ہیں،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو تو معلوم ہونا چاہیے آپ تو قانون کو سمجھتے ہیں، جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ میں نے کیس پڑھا نہیں، آج صبح ہی فائل دی گئی ہے،

70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لی

شہباز شریف لندن کیا بھول آئے؟ دوبارہ لندن جانے کی اجازت ملے گی؟ شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی درخواستیں سننا شروع کر دیں گے تو عوام کی اصل درخواستوں کا کیا ہو گا؟

Leave a reply