آصف علی زرداری اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 14ویں صدر منتخب

صدارتی انتخابات، وزیراعظم شہباز شریف، بلاول زرداری ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ووٹ کاسٹ کر دیا
zardari

پاکستان میں آج صدارتی انتخاب ہوئے، چاروں صوبائی اسمبلیوں اور اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوا، سابق صدر آصف زرداری اور محمود اچکزئی کے مابین مقابلہ تھا، آصف زرداری کو واضح اکثریت حاصل ہے اور وہ صدر پاکستان منتخب ہو گئے ہیں، آصف زرداری کو یہ اعزاز حاصل ہو گیا ہےکہ وہ پاکستان کی تاریخ میں دوسری بار صدر مملکت منتخب ہوئے ہیں

بلوچستان اسمبلی سے آصف زرداری نے 47 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے،سندھ اسمبلی سے آصف زرداری کو 60 ، محمود اچکزئی کو 3 الیکٹورل ووٹ ملے،خیبرپختونخوااسمبلی سے آصف زرداری کو 9، محمود اچکزئی کو 48 الیکٹورل ووٹ ملے.

سینیٹ و قومی اسمبلی، آصف زرداری 255 ووٹ، محمود اچکزئی 119 ووٹ
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ایوان سے پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار آصف علی زرداری نے 255 ووٹ حاصل کئے، سنی اتحاد کونسل اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار محمود خان اچکزئی نے 119 ووٹ حاصل کئے،قومی اسمبلی میں 398 میں سے 381 ووٹ کاسٹ ہوئے،جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق اور جے یو آئی کے 12 ارکان نے ووٹ کاسٹ نہیں کئے،شبلی فراز ، اعظم سواتی ، مظفر حسین شاہ ، اعجاز چودھری نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا، جی ڈی اے کے سینیٹر مظفر حسین شاہ نے بھی ووٹ کا کاسٹ نہیں کیا

پنجاب اسمبلی،آصف زرداری کو 246، محمود اچکزئی کو 100 ووٹ ملے
پنجاب اسمبلی کے صدارتی انتخابات نتائج بھی سامنے آ گئے،حکمران اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری پنجاب اسمبلی میں بھاری اکثریت سے جیت گئے، آصف علی زرداری نے 246 ووٹ حاصل کئے،محمود اچکزئی نے 100 ووٹ حاصل کئے، چھ ووٹ مسترد ہوئے، پنجاب اسمبلی میں ٹوٹل 352 ووٹ کاسٹ ہوئے،نتائج کا اعلان ہوا تو پنجاب اسمبلی کا ایوان جئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا،پنجاب اسمبلی میں پریزائیڈنگ آفیسر نثار درانی نے صدارتی الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا،پنجاب اسمبلی میں کل 353میں سے 352نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ،تحریک لبیک نے پنجاب اسمبلی میں صدارتی الیکشن میں ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ،پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی کی جانب سے جیت کی خوشی میں نعرے بازی کی گئی

خیبر پختونخوا اسمبلی، آصف زرداری 17 ، محمود اچکزئی کو 91 ووٹ ملے
خیبر پختونخوا اسمبلی میں 109 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیے، سُنی اتحاد کونسل کے حمایت یافتہ امیدوار محمود خان اچکزئی کو 91 اور مرکز میں حکومتی اتحاد کے آصف علی زرداری کو 17 ووٹ پڑے۔ کل 118 ووٹوں میں سے 109 ووٹ پول ہوئے۔ پریڈائیڈنگ آفیسر جسٹس ابراہیم خان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ محمود خان اچکزئی کو 91 ووٹ ملے، آصف علی زرداری کو 17 ووٹ ملے، ایک ووٹ مسترد ہوا ہے۔

محمود خان اچکزئی اپنے صوبے بلوچستان کی اسمبلی سے ایک بھی ووٹ حاصل نہ کر سکے
بلوچستان اسمبلی میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد گنتی کی گئی،بلوچستان اسمبلی میں ٹوٹل 47 ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں سے بلوچستان کے رہائشی صدارتی امیدوار محمود اچکزئی کو 0 ووٹ جبکہ آصف زرداری کو 47 ووٹ ملے۔

سندھ اسمبلی، صدارتی انتخابات،آصف زرداری نے 152،محمود اچکزئی نے 9 ووٹ لئے
سندھ اسمبلی، صدارتی انتخابات، پولنگ ختم ہو گئی، سندھ اسمبلی سے آصف زرداری نے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے ہیں،سندھ اسمبلی میں صدارتی الیکشن کے لئے 161 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا،آصف زرداری کو 152 ،محمود اچکزئی کو 9 ووٹ ملے،جماعت اسلامی کے ایک رکن نے صدارتی انتخابات کا بائیکاٹ کیا اور ووٹ نہیں ڈالے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کو ایڈوانس مبارکباد، انشااللہ وہ کل حلف اٹھائیں گے، اٹھارویں آئینی ترمیم قائم رہے گی،

پہلا ووٹ عامر طلال گوپانگ نے کاسٹ کیا
پارلیمنٹ ہاؤس میں جسٹس عامر فاروق نے نشست سنبھالنے کے بعد تمام ارکان کو نشستوں پر بیٹھنے کی ہدایت کر دی، اور کہا کہ تمام ارکان اپنے موبائل فون جیب میں رکھیں، استعمال نہ کریں،بیلٹ باکس پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں سیل کر دیئے گئے،بیلٹ پیپرز کے سیل لفافے بھی پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں کھول دیئے گئے،ووٹ خراب ہونے کی صورت میں نیا بیلٹ پیپر حاصل کر سکتے ہیں،پہلا ووٹ عامر طلال گوپانگ نے کاسٹ کیا،دوسرا ووٹ آسیہ اسحاق نے کاسٹ کیا،سینیٹر فیصل جاوید نےصدارتی انتخاب کے لیے ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے عمران خان زندہ باد کا نعرہ لگایا،پی ٹی آئی اراکین نے عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی جس پر پریذائڈنگ افسر نے اراکین کو خاموش رہنے کی ہدایت کی،وزیر اعظم شہباز شریف نے صدارتی انتخاب کے لئے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو زرداری نے صدارتی انتخاب کے لئے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے صدارتی انتخابات کے لیے اپنا ووٹ کاسٹ کر لیا،مسلم لیگ ن کے بانی اور تا حیات قائد نواز شریف نے اپنے سخت سیاسی حریف،موجودہ حکومتی اتحادی آصف علی زرداری کو صدارتی انتخاب میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا، شازیہ عطا مری نے صدارتی الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا،دونوں صدارتی امیدواروں آصف زرداری اور محمود خان اچکزئی نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صدارتی انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی پولنگ اسٹیشن پر ووٹ کاسٹ کردیا

نواز شریف نے ووٹ کاسٹ کر دیا، سنی اتحاد کونسل کا ایوان میں شورشرابہ
نواز شریف کے بیلٹ پیپر لینے پر اپوزیشن ارکان نےشور شرابہ کیا،ایوان میں نعرے بازی کی گئی، ن لیگ اور سنی اتحاد کونسل ارکان آمنے سامنے آ گئے، نواز شریف نے ووٹ کاسٹ کر دیا،نواز شریف ووٹ ڈالنے کے بعد پھر واپس چلے گئے،وزیر اعظم شہباز شریف بھی ان کے ہمراہ تھے.

پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود سینیٹر اعجاز چودھری کو ایوان نہ لایا جا سکا
پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجازچوہدری کو پروڈکشن آرڈرز کے باوجود صدارتی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے لیے نہیں لایا گیا ، ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے سینیٹر اعجاز چوہدری کا نام پکارا گیا مگر وہ ایوان میں موجود نہیں تھے ،سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی رہائی کے لیے نعرے بازی کی، اور اعجاز چودھری کو رہا کرو کے نعرے لگائے.

صدارتی انتخاب، سینیٹر بہرامند تنگی نے قرآن پاک پر بیلٹ پیپر رکھ کر ٹک کیا،ووٹ ڈالنے کے بعد بہرامند تنگی نے قرآن پاک آصف زرداری کو دکھایا،آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات میں کہا کہ واضح کردوں میں نے پیپلزپارٹی نہیں چھوڑی، شیری رحمان اور نئیر بخاری میرے خلاف سازش کررہے ہیں

صدارتی الیکشن میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور پنجاب اسمبلی کیلئے الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کو پریذائیڈنگ افسر مقرر کیا گیا ہے،پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کو آصف علی زرداری کی پولنگ ایجنٹ مقرر کیا گیا ہے جبکہ سینیٹر شفیق ترین، محمود خان اچکزئی کے پولنگ ایجنٹ ہیں۔ صدارتی انتخابات کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے،ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی ، چھ سو پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے، غیر متعلقہ افراد کو ریڈ زون میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی،

صدارتی انتخابات، بلاول کے ہمراہ بختاور اور آصفہ بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئیں
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں، بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور بی بی بختاور بھٹو زرداری بھی ہمراہ ہیں ، آصف زرداری بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ چکے ہیں،صدارتی امیدوار آصف زرداری نے میڈیا سے گفتگو کی ہے اور صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیئے ہیں، صحافی نے آصف زرداری سے سوال کیا کہ آپ نے پہلے بھی اٹھارہویں ترمیم دی مزید کیا اقدام کرینگے ؟ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ نے کی ہم نے صرف ایڈوائز کی تھی,پہلے بھی جو ہوا پارلیمنٹ نے کیا اب بھی پارلیمنٹ کرے گی,

صدر بنا تھا زرداری، پھر صدر بنے گا زرداری، دم مست قلندر زرداری،بلاول
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صدارتی انتخابات میں آصف علی زرداری کی کامیابی کا عزم ظاہر کیا ہے۔ بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، صدر بنا تھا زرداری، پھر صدر بنے گا زرداری، دم مست قلندر زرداری

پنجاب اسمبلی میں صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے،پنجاب اسمبلی کے اراکین صدراتی الیکشن کیلئےاپنا اپنا ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں،پنجاب اسمبلی کے ایوان کوصدارتی انتخاب کیلئے پولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا ہے،آئی جی پنجاب عثمان انور نے پنجاب اسمبلی سمیت صوبے بھر کی سیکیورٹی بڑھانے کا حکم دیا ہے، پنجاب اسمبلی کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے،آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں گے، ارکان اسمبلی پُرامن اور محفوظ ماحول میں حق رائے دہی استعمال کریں، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہ دیں، شرپسند عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائیں

اراکین پارلیمنٹ کے لئے پیپلز پارٹی کی جانب سے ناشتے کا اہتمام
اسلام آباد میں صدارتی انتخاب کے موقع پر اراکین پارلیمنٹ کیلئے ناشتے کا اہتمام کیا گیا ،پیپلز پارٹی کے امیدوار آصف زرداری کی طرف سے اراکین پارلیمنٹ کو ناشتہ کروایا گیا، سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بطور میزبان ناشتہ کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ناشتے میں حلوہ پوری سمیت دیگر پکوان موجود تھے، اراکین پارلیمنٹ سمیت مختلف افراد گرما گرم لذیز ناشتے سے لطف اندوز ہوئے،

ملک کے خلاف جو باتیں کرے وہ پی ٹی آئی کا پسندیدہ امیدوار ہے، شرجیل میمن
پیپلز پارٹی کے رہنما ، سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری 400 سے زیادہ ووٹ لیکر کامیاب ہونگے،سندھ سمیت پورے پاکستان سے الیکشن کے بعد سرپرائز زنظر آئیں گے، آصف زرداری ملک کی خدمت کرینگے،پیپلز پارٹی کے رہنما ، شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے پارلیمان کو اختیارات دیئے، وہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے، انہوں نے این ایف سی اور سی پیک کے تاریخی کام کیے، آصف زرداری چاروں صوبوں کو جوڑیں گے، تمام اداروں کو ساتھ بٹھائیں گے، ملک کو آگے چلانا ہے تو نفرت اور الزام تراشی کی سیاست ختم کرنا ہو گی،مولانا فضل الرحمٰن کی بات سامنے ہے کہ ووٹ نہیں دیں گے، محمود خان اچکزئی پی ٹی آئی کو بُرے لگتے تھے، انہوں نے اداروں کو برا بھلا بولا اور آج وہ پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں، ملک کے خلاف جو باتیں کرے وہ پی ٹی آئی کا پسندیدہ امیدوار ہے، اچکزئی صاحب بتائیں 2018ء میں انتخابات کس طرح ہوئے، اچکزئی اس جماعت کے امیدوار ہیں جو چور دروازے سے اقتدار میں آئی تھی

سینیٹر علی ظفر نے قومی اسمبلی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جمہوری عمل کے تحت الیکشن میں حصہ تو لینا ہے،جب تک مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہیں ہوتا تب تک یہ انتخابات متنازع انتخابات تصور کیے جائیں گے،لاہور ہائیکورٹ ، سندھ ہائیکورٹ میں اس حوالے سے ہم نے درخواست دی ہوئی ہے،پشاور ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے باوجود مخصوص نشستوں پر حلف لینا افسوس ناک ہے

صدارتی انتخابات ،جے یو آئی کا بائیکاٹ، کسی کو ووٹ نہیں دیں گے،مولانا فضل الرحمان
جمعیت علماء اسلام نے صدارتی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے،مولانا فضل الرحمان کسی بھی امیدوارکو ووٹ نہیں دیں گے،پیپلزپارٹی کی جانب سےووٹ کی درخواست پرمولانا نےصاف جواب دے دیا،کہا پارٹی کا فیصلہ ہے صدارتی الیکشن میں کسی امیدوار کو ووٹ نہیں دینا۔محمود اچکزئی کو بھی کہا گیا ہے کہ ووٹ نہیں دیں گے.دوسری جانب ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ان کے بلوچستان اسمبلی سے امیدوار عبدالمجید بادینی اور مولانا ہدایت الرحمان صدارتی الیکشن میں ووٹ کاسٹ نہیں کریں گے۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے بھی صدارتی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے

تحریک انصاف کی سینیٹر فلک ناز بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی تصویر کے ہمراہ پارلیمنٹ ہائوس پہنچ گئیں ،فلک ناز کا کہنا تھا کہ میرا لیڈر نڈر ہے، بہادر ہے، میرے لیڈر نے صدارتی امیدوار کےلئے ایک نڈر انسان کا انتخاب کیا ہے،

سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے ووٹ کاسٹ کیا وہ کیسے صدارتی الیکشن کو چیلنج کر سکتے ؟سردار یوسف
ممبر قومی اسمبلی سردار یوسف نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشاءاللہ ملک کی صورتحال بہتر ہوگی،صدارتی انتخاب میں آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی امید وار ہیں:،الیکشن کا آخری مرحلہ بھی مکمل ہو نے جا رہا ہے،سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے بھی ووٹ کاسٹ کیا ہے وہ کیسے صدارتی الیکشن کو چیلنج کر سکتے ہیں.

لا الہ کے نیچے جھوٹے حلف والے آئین اور قوم کے وفادار رہیں گے؟ زرتاج گل
تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے معاملات پر تنقید کرنا ہمارا اندرونی معاملہ ہے اس پر بہت سی بحث ہو سکتی ہے،پاکستان کی خاطر اپنے منصب کے ساتھ انصاف کرنا چاہیے،اس ایوان میں لا الہ کے نیچے جھوٹے حلف والے آئین اور قوم کے وفادار رہیں گے،یہ لوگ فارم 45 کے تحت منتخب ہی نہیں ہوئے تو یہ پاکستان کے ساتھ کیا وفاداری کریں گے، آئین و قانون کی کیا پاسداری کریں گے.

آئینی عہدوں پر غیر آئینی طریقے سے آنا جمہوریت کا مذاق ہے ، بیرسٹر گوہر
بیرسٹر گوہر خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ دو خاندان پہلے ملک کے وسائل پر قابض تھے اب عہدوں پر قابض ہو گئے ہیں ،یہ بندر بانٹ کی سیاست ہے ، یہ دونوں خاندان عوام پر قابض ہو گئے ہیں،آئینی عہدوں پر غیر آئینی طریقے سے آنا جمہوریت کا مذاق ہے ،

جعلی صدر بھی بن جائے گا کیوں کہ ان کے پاس مینڈیٹ نہیں ،اسد قیصر
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصرکا کہنا ہے کہ صدارتی الیکشن غیرقانونی ہے، ہم اس پراسس کو غیر قانونی سمجھتے ہیں، جعلی صدر بھی بن جائے گا کیوں کہ ان کے پاس مینڈیٹ نہیں ہے، مینڈیٹ ہمارا ہے،اس کے خلاف ایک مستقل جدو جہد کرنی پڑے گی،تحریک انصاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، ہم ہر سطح پر دھاندلی کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے

صدر مملکت ایک بار پھر آئین شکنی کرنا چاہتے ہیں ، اسحاق ڈار

صدارتی انتخاب کا طریقہ کاراور آئینی تقاضے

چیئرمین سینیٹ صدارتی انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے

صدارتی انتخابات،آصف زرداری، محمود اچکزئی کے کاغذات منظور

صدارتی امیدوار محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپہ،ترجمان، خالی پلاٹ پر قبضہ واگزار کروایا،انتظامیہ

صدارتی انتخاب ، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب

محمود اچکزئی کیلئے عمران خان نے جو الفاظ استعمال کئے ،سب کے سامنے ہیں،خورشید شاہ

صدارتی انتخابات،عام شہری نے بھی کاغذات جمع کروا دیئے

Comments are closed.