صدارتی امیدوار محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپہ،ترجمان، خالی پلاٹ پر قبضہ واگزار کروایا،انتظامیہ

0
182
mehmood jan achakzai

صدارتی امیدوار محمود اچکزئی کے گھر چھاپہ، قومی اسمبلی میں بھی بات پہنچ گئی

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ میری زندگی کا مال متاع آئین کی بالا دستی ہے،نواز شریف بیس سال اسٹیبلشمنٹ سے لڑتا رہا آپ کی غلط کاریوں کا شکار ہو گیا ،عمران خان، نواز شریف اور بینظیر بھٹو سے رشتہ صرف پارلیمنٹ کی بالادستی کا ہے، محمود خان اچکزئی بولنا شروع ہوئے تو قومی اسمبلی سے انکی تقریر دکھانا بند کردی گئی ،اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ محمود خان صاحب کل کیا واقعہ ہوا وہ بتائیں؟

محمود اچکزئی کے گھر چھاپے کی مذمت کرتا ہوں،بلاول
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ مجھے پتہ چلا ہےکہ محمود اچکزئی کے گھر پر ریڈ ہوا،محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپے کی مذمت کرتے ہیں،بلوچستان حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کریں۔کیونکہ اس معاملےکی وجہ سے صدارتی الیکشن کو متنازعہ بنانےکی کوشش کی گئی۔قومی اسمبلی اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے اپنا ٹائم محمود خان اچکزئی کو دے دیا۔بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ تاریخ خود کو دہراتی ہے، پہلے سانحے اور پھر تماشے کی صورت میں ،اپنے خاندان کی تیسری نسل کا نمائندہ ہوں جو اس ہاؤس میں دوسری بار منتخب ہوا، بزرگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ایسے فیصلے لیں کہ یہ ہاؤس مضبوط ہو،قائد حزب اختلاف نے یہ اعتراض کیا کہ ان کی تقریر کو سرکاری ٹی وی پر نشر نہیں کیا گیا تو میں یہ کہوں گا کہ ہمیں خان صاحب کی اس روایت کو ختم کرنا چاہیئے، پارلیمان نہ میرا ہے ، نہ انکا ہے، یہ ہم سب کا ہے،شہباز شریف اور سرفراز بگٹی سے اپیل کروں گا کہ محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپے کی تحقیقات کروائی جائیں، کل دونوں جانب سے تقاریر کے دوران جو گالیاں دے رہے تھے ،افسوس ہو رہا تھا، انہوں نے اپنے ہی ادارے ، ملک و جمہوریت کو کمزور کر دیا، اس ہاؤس تک پہنچنے کیلئے ہمارے لوگوں نے قربانیاں دی ہیں، پیپلز پارٹی وزیراعظم کے میثاق برائے قومی مفاہمت کے تصور کی حمایت کرتی ہے،پاکستان کے عوام نے پیغام دیا کہ وہ لڑائیوں سے تھک چکے ہیں، اگر آپ کو مخصوص نشستیں مل بھی جائیں آپ پیپلز پارٹی کے بغیر حکومت نہیں بنا سکتے، ووٹ اس لئے نہیں ملا کہ ایوان میں گالم گلوچ اور شور شرابہ کریں،وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی تقریر میں بنیادی نکات عوام تک نہیں پہنچ سکے،فارم 47 یا 45 کی وجہ سے نہیں کارکنوں کے خون پسینے کی وجہ سے یہاں آئے ہیں،

محمود اچکزئی،ذاتیات پر بات نہ کریں دور تک چلی جائیگی، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ محمود اچکزئی آپ سینئر سیاستدان ہیں آپکا احترام کرتا ہوں لیکن ذاتیات پر بات نہ کریں۔ اگر ذاتیات کی بات ہوتی تو بات بہت دور تک چلی جائیگی۔

تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے محمود خان اچکزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب میں عامر ڈوگر اور سردار لطیف کھوسہ عمران خان سے ملنے گئے تو 200 دن کی قید کے بعد بدن میں گولیاں کھانے کے بعد ،اپنے گھر پر حملے کے بعد ،ظلے شاہ کھونے کے بعد، 1500 سالہ تاریخ میں پہلی بار نکاح کرنے پر سزا کے باوجود ،ارشد شریف کھونے کے بعد اور بہت ساری قربانیوں کے بعد بھی عمران خان نے جیل کے اندر سے پیغام دیا کہ میں فتح مکہ کے ماڈل پر یقین رکھتا ہوں ۔

محمود خان اچکزئی پی ٹی آئی کی جانب سے صدارتی امیدوار بنے تو انکے لئےبھی مشکلات کھڑی ہو گئیں، گھر پر چھاپے کی مبینہ اطلاعات ہیں،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپے اور ایک محافظ کی گرفتاری کا الزام عائد کیا ہے جبکہ انتظامیہ نے تردید کی ہے

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے جنرل سیکریٹری عبدالرحیم نے نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی سربراہ محمود خان اچکزئی کے کوئٹہ میں موجود رہائش گاہ پرچھاپا مارا گیا اور محمود خان اچکزئی کے ایک محافظ کو گرفتار کیا گیاہے،انہوں نے ملک گیراحتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں خطاب کی سزادی گئی ہے

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ کی جانب سے بھی محمود خان اچکزئی کے گھر پر مبینہ چھاپے کی مذمت کی گئی ہے۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا تھا کہ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کے گھر پر پولیس چھاپہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے ۔نئے لاڈلے پارلیمنٹ میں دلیل کی بنیاد پر بات کرنے کی بجائے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں ۔دھاندلی زدہ حکمران سیاسی وطیرہ اپنائیں ،کچھ اقدار کا خیال رکھیں ۔کٹھ پتلی حکمرانوں کی بوکھلاہٹ ان کے انجام کی خبر دیتی ہے ۔حکمران طبل جنگ بجانے سے قبل اپنی صلاحیتوں کو مدنظر رکھیں ۔امن وامان قائم رکھنے میں ناکام ادارے اپنا غصہ شہریوں پر چھاپے مار کر نکالتے ہیں ۔محمود خان اچکزئی کے گھر کے تقدس کو پامال کیا گیا ۔

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ کل محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، محمود اچکزئی کے گھر سے دو گارڈز کو اٹھایا گیا، جس کی مذمت کرتے ہیں،محمود اچکزئی اس چھاپے کیخلاف قرارداد پیش کریں گے، تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ محمود اچکزئی کے گھر چھاپہ آئین کی بالادستی کی بات کا ردعمل ہے، پولیس کا چھاپہ انتخابی دھاندلی کےحقائق بیان کرنے پر ردعمل ہے، آئین قومی اسمبلی فلور پر تقاریر کو آئینی تحفظ فراہم کرتا ہے،تحریک انصاف کے مطابق منتخب کردہ نمائندے کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانا پارلیمان کی توہین ہے، الیکشن کمیشن متعصب رویے سے قانون پامال کرنے والے دندناتے پھر رہے ہیں،محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپے کا فوری نوٹس لیا جائے، ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے،الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری انجام دینے میں مکمل ناکام ہو چکا ہے،

دوسری جانب سابق نگران وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، انتظامیہ نے مالک کی شکایت پر محمود خان اچکزئی کے گھر کے سامنے موجود ان کے پلاٹ پر سے قبضہ واگزا کرونے کیلئے کارروائی کی تھی۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق کوئٹہ کی کواری روڈ پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے صدارتی امیدوار محمودخان اچکزئی کی رہائش گاہ کےقریب خالی پلاٹ پر قبضہ واگزار کروایا گیا ہے محمودخان اچکزئی نےڈھائی کنال سرکاری اراضی پر چار دیواری لگاکر قبضہ کر رکھا تھا، کار سرکار میں مداخلت اور اسسٹنٹ کمشنر پر اسلحہ تاننے پر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے

محمود اچکزئی کو نامزد کر کے عمران خان نے زبردست پیغام دیا ،علی محمد خان

انتخابی دھاندلی، پی ٹی آئی کا احتجاج،کئی رہنما ،کارکنان گرفتار

محمود اچکزئی کیلئے عمران خان نے جو الفاظ استعمال کئے ،سب کے سامنے ہیں،خورشید شاہ

صدارتی انتخابات،عام شہری نے بھی کاغذات جمع کروا دیئے

تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے، ملک عمران

سرفراز بگٹی 41 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب

پی ٹی آئی کی لیڈرشپ چار چار جماعتوں کی منکوحہ رہی،خواجہ آصف

Leave a reply