پی ٹی آئی کی لیڈرشپ چار چار جماعتوں کی منکوحہ رہی،خواجہ آصف

0
219
Khawaja Asif

سابق وفاقی وزیر دفاع، مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے تحریک انصاف کو آئینہ دکھا دیا،

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کل ایوان میں لوٹا لوٹا ہورہا تھا حالانکہ لوٹے تو کل خود سارے اکھٹے ہوئے تھے، سنی اتحاد کونسل تازہ ترین لوٹا ازم ہے، اقتدار کی ہوس کیلئے آپ اپنی پارٹی چھوڑ کر دوسروں کے پاس جائیں، محمود اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کرکے تحریک انصاف نے اپنا برانڈ بھی تبدیل کرلیا ہے، جب برانڈ تبدیل ہوتا ہے تو لیڈر بھی تبدیل کیا جاتا ہے ، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ چار چار جماعتوں کی منکوحہ رہی ہے، دوسروں کو لوٹا لوٹا کہہ رہے تھے اور خود لوٹوں کی بارات اکٹھے بیٹھی ہوئی تھی، شہبازشریف نے بہت آفرز ملنے کے باوجود بھائی کے ساتھ وفا کی، شہبازشریف کل دوسری مرتبہ وزیراعظم پاکستان منتخب ہوں گے

عمران خان کا پرانہ وطیرہ ، جس کو گالی دی بعد میں اس کے ساتھ ہی بغل گیر ہوئے،عطا تارڑ
دوسری جانب ن لیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آج محمود خان اچکزئی صاحب کو امیدوار نامزد کیا گی،2014 کے دھرنا میں عمران خان صاحب نے محمود خان اچکزئی کی نقل کی تھی، محمود خان اچکزئی کی پرانی خواہش تھی صدر بننے کی جو پوری ہوگئی، عمران خان کا یہ پرانہ وطیرہ ہے جس کو گالی دی بعد میں اس کے ساتھ ہی بغل گیر ہوئے،

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے محمود اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کر کے کاغذات جمع کروا دیے ہیں، اچکزئی کا مقابلہ آصف زرداری سے ہو گا.

کون بنے گا وزیراعظم؟ شہباز شریف،عمر ایوب کے کاغذات جمع

محمود اچکزئی کو نامزد کر کے عمران خان نے زبردست پیغام دیا ،علی محمد خان

انتخابی دھاندلی، پی ٹی آئی کا احتجاج،کئی رہنما ،کارکنان گرفتار

محمود اچکزئی کیلئے عمران خان نے جو الفاظ استعمال کئے ،سب کے سامنے ہیں،خورشید شاہ

صدارتی انتخابات،عام شہری نے بھی کاغذات جمع کروا دیئے

تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے، ملک عمران

سرفراز بگٹی 41 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب

Leave a reply