انتخابی دھاندلی، پی ٹی آئی کا احتجاج،کئی رہنما ،کارکنان گرفتار

0
139
pti

اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر تحریک انصاف آج انتخابی دھاندلی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کر رہی ہے

لاہور، راولپنڈی،لیہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، میانوالی، چکوال سمیت کئی شہروں میں تحریک انصاف کے کارکنان نے احتجاج کیا،پولیس کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 نافذ ہے، لاہور میں پولیس نے احتجاج کرنے والے شرکا کو گرفتار کیا ہے، گرفتار ہونے والوں میں میاں شہزاد فاروق اور حافظ ذیشان بھی شامل ہیں، لاہور میں پی ٹی آئی کا احتجاج ہائیکورٹ کے دروازے پر ہوا جس میں انصاف لائرز فورم اور پارٹی کارکنان نے شرکت کی،مظاہرین نےالیکشن مینڈیٹ کی مبینہ چوری کیخلاف نعرے بازی بھی کی، شہزاد فاروق اورحافظ ذیشان ریلی کے ہمراہ جی پی او چوک پہنچے تو ولیس نے شہزاد فاروق اور حافظ ذیشان سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا،پولیس کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 نافذ ہےکسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے،قیدیوں کی وین اور واٹر کینن بھی جی پی او چوک موجود ہے۔میاں شہزاد فاروق کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کے سپاہی ہیں گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے،

دوسری جانب این اے 56 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار شہریار ریاض لیاقت باغ پہنچ گئےاور کہا کہ شیر افضل مروت کا انتظار ہے انکے آنے کے بعد ریلی اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگی،ہم پورے ملک میں دھاندلی کے خلاف پر امن احتجاج کررہے ہیں،پورے پاکستان میں مینڈیٹ چوری کے خلاف لوگ سراپا احتجاج ہیں، جب فارم 45 کے ساتھ انصاف ہوگا تو ہمارے مظاہرے ختم ہونگے،ہم دھاندلی کے خلاف متعلقہ فورمز گئے ہیں لیکن ہم سڑکوں پر بھی احتجاج کرینگے،جنوبی پنجاب کی سطح پر ہمارے تمام جماعتوں کے ساتھ رابطے ہیں۔دھاندلی کے خلاف کافی جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں۔

پی ٹی آئی نے اعلان کیا تھا کہ لیاقت باغ سے ریلی کی صور ت میں ڈی چوک جائیں گے، احتجاج کے دوران پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے‏پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت ریلی میں شریک ہونے لیاقت باغ پہنچ گئے۔شیر افضل مروت کے لیاقت باغ پہنچنے پر کارکنان نے نعرے بازی کی

ننکانہ صاحب بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز احمد شاہ کی قیادت میں الیکشن کمیشن آفس ننکانہ صاحب میں پرامن احتجاج ریکارڈ کروایا گیا احتجاج میں رانا جمیل حسن گڈ خان سہیل منظور گل رائے قاسم مشتاق انصاف لائیرز ونگ کے وکلاء انصاف یوتھ ونگ سمیت پاکستان تحریک انصاف کے ورکر نے شرکت کی ۔

دوسری جانب سندھ میں حلیم عادل شیخ دھاندلی کے خلاف احتجاج میں شرکت کیلئے دھابیجی پہنچ گئے ،اس موقع پر انکا بھر پور استقبال کیا گیا،۔ پی ٹی آئی رہنما رئیس ارسلان خان بروہی کی قیادت میں سینکڑوں کارکنوں نے حلیم عادل شیخ کا استقبال کیا۔

ن لیگ اور پی پی سمیت دیگر اتحادی جماعتیں مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئیں

اگر تحریک انصاف کامیاب ہوئی ہے تو پھر ان کو حکومت بنانے دیں،مولانا فضل الرحمان

مولانا جذبات میں بہہ گئے، بڑا اعتراف،سیاسی کھیل فیصلہ کن مرحلے میں داخل

پی ٹی آئی والے کم ازکم علما کے قدموں میں تو بیٹھ گئے،کیپٹن ر صفدر

پی ٹی آئی ،جے یو آئی قیادت کی ملاقات، پیپلز پارٹی، ن لیگ کا ردعمل

"عین”سے عمران،تحریک انصاف میں ابھی بھی "عین” کی مقبولیت جاری

میں آپکے لیڈر کے کرتوت جانتا ہوں،ہم نے ملک جادو ٹونے پر نہیں چلانا، عون چودھری

مولانا نے کشتیاں جلا دیں، واپسی ناممکن،مبشر لقمان کو کیا بتایا؟ کہانی بے نقاب

Leave a reply