لاہور،رواں برس پتنگ بازی کے 348مقدمات درج، 359ملزمان گرفتار

0
177
kite

کیپٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس پتنگ بازی کے جان لیوا کھیل میں ملوث قانون شکن عناصر کے خلاف مسلسل سرگرم ہے۔ رواں سال میں پتنگ بازی کے 348مقدمات درج کر کے359ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔

یہ بات سی سی پی او لاہور نے کہی، انکا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 11931پتنگیں اور314چرخیاں برآمد کی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سٹی ڈویژن میں پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی میں 85مقدمات درج، کینٹ ڈویژن میں 103مقدمات، سول لائنزڈویژن میں 29مقدمات، صدر ڈویژن میں 35مقدمات، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 46مقدمات اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 50مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پتنگ بازی سے قیمتی جانوں کے ضیاع کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ دھاتی ڈوراور پتنگوں کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔سی سی پی او لاہور نے پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دھاتی ڈور سے زخمی ہونے کی صورت میں متعلقہ فیلڈ آفیسر کے ساتھ ساتھ سپروائزری آفیسر سے بھی جواب طلب کیا جائے گا۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور پتنگ بازی کی اطلاع 15پر دیں تاکہ اس جان لیوا کھیل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے

کون بنے گا وزیراعظم؟ شہباز شریف،عمر ایوب کے کاغذات جمع

محمود اچکزئی کو نامزد کر کے عمران خان نے زبردست پیغام دیا ،علی محمد خان

انتخابی دھاندلی، پی ٹی آئی کا احتجاج،کئی رہنما ،کارکنان گرفتار

محمود اچکزئی کیلئے عمران خان نے جو الفاظ استعمال کئے ،سب کے سامنے ہیں،خورشید شاہ

صدارتی انتخابات،عام شہری نے بھی کاغذات جمع کروا دیئے

تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے، ملک عمران

سرفراز بگٹی 41 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب

Leave a reply