مسلم لیگ ن اتحاد کا گورنر ہاوس میں مشترکہ پارلیمانی اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری بھی شریک تھے.

پارلیمانی اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ارکان کو کل دس بجے پنجاب اسمبلی پہنچنےکی ہدایت کر دی،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اتحاد کے صدر کے امیدوار آصف علی زردرای جمہوریت پر یقین رکھنےوالے ہیں۔ہم نے اتحادیوں سے جو وعدہ کیا وہ پورا کریں گے۔ہمارا حکومتی اتحاد ہے جو برقرار رہے گا۔ایک دفعہ پھر سے جمہوریت کا تسلسل چل پڑا ہے جوبہتر ہے۔آصف علی زرداری صدارتی الیکشن میں ہمارے امیدوار ہیں، آصف زرداری سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر سب سے اچھا تعلق رکھتے ہیں۔ وہ سیاسی چیلنجوں اور اتارچڑھاؤ کو سمجھتے ہیں۔ بلاول ووٹ مانگنے نہ آتے تو بھی آصف علی زرداری کو ووٹ دیتے، شکر ہے عوام کی جان چھوٹے گی ،ایک شخص جا رہا ہے، صدر مملکت ملک کا صدر ہوتا ہے کسی واحد پارٹی کا نہیں، سنجیدہ سیاسی جماعتوں کو لوگوں کی مشکلات کا احساس ہے ، مسائل اتنے سنگین ہیں کہ اکیلی جماعت یہ حل نہیں کرسکتی ، رمضان پیکج ہم سب کا پیکج ہے ،الیکشن کے بعد فیصلہ سازی مرحلے میں ذاتی مفاد سے بالاتر ہونا پڑتا ہے،بلاول نے جس جماعت کو کارٹون کہا تھا وہ اپنا کارٹون نیٹ ورک چلا کررکھتی ہے ،ملک کے غریب عوام ہماری طرف دیکھ رہے ہیں ،

بلال بھٹو زرداری نے اراکین کو صدارتی انتخاب میں آصف علی زرداری کو ووٹ کاسٹ کرنے کی درخواست کی،اور کہا کہ حکومتی اتحاد صدارتی امید وار آصف علی زرداری ہیں،آصف علی زردای کامیاب ہوکر اسی طرح آپ کا خیال رکھیں گے جیسا میرا خیال رکھتے ہیں۔ایسا پاکستان بنائیں گے جہاں ہر شہری کو بلا تفریق خد مت کا موقع ملے،وزیر اعلٰی کا منصب سنبھالنے پر مریم نواز کو مبارکباد دیتا ہوں،مخصوص سیاسی جماعت کی ذہنیت نے معاشرے میں تقسیم پید کی ، سیاسی اختلاف کی وجہ سے ہاتھ ملانے کو بھی تیار نہیں ،

الیکشن کمیشن نے 9 مارچ کو صدارتی انتخاب کرانے کا اعلان کر رکھا ہے جس کے لیے پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کے محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور ہو چکے ہیں،صدارتی انتخابات کی تمام تیاریاں و انتظامات مکمل ہو چکے ہیں.

صدر مملکت ایک بار پھر آئین شکنی کرنا چاہتے ہیں ، اسحاق ڈار

صدارتی انتخاب کا طریقہ کاراور آئینی تقاضے

چیئرمین سینیٹ صدارتی انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے

صدارتی انتخابات،آصف زرداری، محمود اچکزئی کے کاغذات منظور

صدارتی امیدوار محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپہ،ترجمان، خالی پلاٹ پر قبضہ واگزار کروایا،انتظامیہ

صدارتی انتخاب ، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب

محمود اچکزئی کیلئے عمران خان نے جو الفاظ استعمال کئے ،سب کے سامنے ہیں،خورشید شاہ

صدارتی انتخابات،عام شہری نے بھی کاغذات جمع کروا دیئے

قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ملاقات ہوئی،چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے مریم نواز شریف کو عہدہ سنبھا لنے پر مبارکباد دی ،ملاقات میں کل ہونے والے صدارتی الیکشن پر مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا

Shares: