صدارتی انتخابات ہونگے ملتوی نہیں ہو سکتے، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہی کروانے کا فیصلہ کیا ہے، ملکی تاریخ کے 14 ویں صدر کا انتخاب شیڈول کے مطابق کل ہوں گے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے تمام تر تیاریاں بھی مکمل کرلی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور صدرارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کی صدر مملکت کا انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔صدر کے اتنخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ بھی دے دیا گیا۔
صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے الیکشن کمیشن کو صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست دی تھی۔یاد رہے کہ محمود اچکزئی سنی اتحاد کونسل اور تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار ہیں جبکہ مسلم لیگ ن ، ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کے متفقہ امیدوار آصف علی زرداری ہیں ۔کچھ دیر قبل بلاول بھٹو زرداری اور مریم نوازشریف کے درمیان لاہور کے گورنر ہاوس میں اہم ترین ملاقات ہوئی جس میں صدر کے انتخاب میں آصف زرداری کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کروائی گئی۔بعدازاں پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری متفقہ صدارتی امیدوار ہیں اور ن لیگ انہیں ہی ووٹ دے گی ۔