سعودی عرب کے 20 ریال کے نئے کرنسی نوٹ میں جاری نقشے سے پاکستانیوں کو مایوسی

سعودی عرب کے 20 ریال کے نئے کرنسی نوٹ میں جاری نقشہ سے پاکستانیوں کو مایوسی

باغی ٹی وی مطابق سعودی عرب نے بیس ریال کا نیا کرنسی نوٹ جاری کر دیا، یہ نوٹ جی 20 کی سعودی قیادت کی مناسبت سے جاری کیا گیا ہے، اس سال جی ٹوئنٹی کی قیادت ایک برس کے لیے سعودی عرب کے پاس ہے۔اس نوٹ میں جو اہم بات پاکستان کے حوالے سے افسوس کن ہے وہ یہ ہے کہ گلگت بلتستان اور کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھایا گیاہے جبکہ پاکستان کے نقسے سے اس کو حزف کردیا ہے . اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ سعودی عرب نے بھارت کو دیوالی پر تحفہ دیا ہے . سعودی عرب جو اب بھارت کے قریب ہوتا جارہا ہے اور پاکستان سے دوری اختیار کررہا ہے . بھارت کو خوش کرنے کے چکر میں‌ہے

ساما نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بیس ریال کا یادگاری نوٹ اتوار 25 اکتوبر 2020 میں مارکیٹ میں آ جائے گا جو مملکت میں رائج دیگر کرنسی نوٹس کے ساتھ استعمال ہو سکے گا۔

اس سے قبل سعودی عرب نے 5 ریال کا کرنسی نوٹ بھی جاری کیا تھا، یہ بینک نوٹس جدید ٹیکنالوجیز اور ہائی سٹینڈرڈز کے ساتھ بنائے گئے ہیں۔ساما کے مطابق بیس ریال کے نوٹ میں کئی تیکنیکی خوبیاں موجود ہیں اور جعل سازی کے امکانات کا سد باب بھی کیا گیا ہے۔

کرنسی نوٹ کا ڈیزائن منفرد ہے، اس پر شاہ سلمان کی تصویر بنی ہوئی ہے، جی ٹوئنٹی کی سعودی قیادت کا مونو گرام بھی موجود ہے، نوٹ کی دوسری جانب دنیا کا نقشہ بنا ہوا ہے جس میں جی ٹوئنٹی میں شامل ممالک کو مختلف رنگوں میں دکھایا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق نیا نوٹ جدید ترین اسٹینڈرز کے مطابق تیار کیا گیا ہے اور اس میں کئی تیکنیکی خوبیاں موجود ہیں جبکہ اس میں جعلسازی کو روکنے کے لیے بھی سدباب کیا گیا ہے۔

Comments are closed.