سکینڈلز میں گھری رہنے والی ہانیہ عامر نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس انٹرویو میں پہلی بار وہ سنجیدہ باتیں کرتی ہوئی نظر آئی ہیں انہوں نے کہا کہ آپ کی زندگی میں کیا ہو رہا ہے کیا نہیں یہ لوگوں کو بتانے کی ضرورت نہیں. نہ ہی سوشل میڈیا پر اپنے رشتوں اور دوستی کے تعلق کے بارے میں بات کرنی چاہیے. اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے اپنی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے.انہوں نے کہا کہ دوستی اور کسی سے تعلق نہایت ہی پرسنل ہوتا ہے اسکو سوشل میڈیا پر لیجانے سے آپکا ہی نقصان ہوتا ہے لوگ طرح طرح کی باتیں کرتے ہیں. ہانیہ نے یہ بھی کہا کہ وہ اب سوشل میڈیا پر ذاتی زندگی کو بالکل بھی نہیں لیکر آئیں گے. ہانیہ عامر کے اس انٹرویو کو بہت زیادہ پسند کیا گیا اور سب نے جہاں ہانیہ کی باتوں سے اتفاق کیا وہیں
اداکارہ سعدیہ فیصل نے بھی اتفاق کیا انہوں نے کہا کہ ہانیہ نے جو بھی کہا ہے میں اس سے سو فیصد متفق ہوں لوگ تو یہاں واش روم میں بھی جائیں تو پوسٹ کر دیتے ہیں جو کہ بہت ہی مضحکہ خیز ہے.
یاد رہے کہ ہانیہ عامر کا شمار ان اداکارائوں میںہوتا ہے جو بلا سوچے سمجھے بولتی ہیں اور جب بولتی ہیں تو پھر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بھی بنتی ہیں.سعدیہ فیصل معروف ماڈل ہونے کے ساتھ اداکارہ صبا فیصل کی بیٹی ہیں.