اداکارہ سعدیہ امام نے اپنے حالیہ انٹرویو میںشادی اور وقت پر شادی کی اہمیت پر کھل کر بات کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ میں اپنی ساتھی اداکارائوں کو مشورہ دوں گی کہ وہ وقت پر شادی کریں، وقت پر کئے ہوئے فیصلے انسان کے لئے پچھتاوے کا باعث نہیں بنتے. انہوں نے کہا کہ جو لڑکیاں یہ سوچتی ہیں کہ اگر ہم نے شادی کر لی تو پتہ نہیں کیا ہوجائیگا ان کا کیرئیر ختم ہوجائیگا ایسا بالکل بھی نہیں ہے ایسی بہت ساری مثالیں موجود ہیں کہ اداکارائوں نے شادی کر لی لیکن ان کے کیرئیر پر بالکل بھی اثر نہیں پڑا.
میں سمجھتی ہوں کہ میں نے وقت پر فیصلہ کرتے ہوئے شادی کر لی اور آج تک ایک اچھی اور خوش و خرم اذدواجی زندگی بسر کررہی ہوں.میں ساتھی اداکارائوں سے کہنا چاہوں گی کہ کیرئیر کی فکر نہ کریں وقت پر شادی کرکے اپنی زندگی کا ایک نیا سفر شروع کریں . زندگی بہت مختصر ہے ہر فیصلہ بروقت ہونا چاہیے. سعدیہ امام نے کہا کہ ”میرے شوہر بہت اچھے ہیں وہ میری ہر بات مانتے ہیں اور میں بھی ان کی ہر بات کو احترام دیتی ہوں،” شادی کا رشتہ تو کچھ دو اور کچھ لو کی شرط پر ہی چلتا ہے اس رشتے میں انائوں کو نہیںلیکر آنا چاہیے.