سعدیہ امام نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں ایک ڈرامے میںساھر لودھی کے ساتھ کام کررہی تھی ، میں نے محسوس کیا کہ ان کی آواز بہت خوبصورت ہے، میں نے ان سے ایک دن کہا کہ بات سنیں آپ کی آواز اتنی خوبصورت ہے تو آپ ریڈیو پر کام کیوں نہیں کرتے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ میں ریڈیو پر کام کرتا ہوں، میرا ایک پروگرام آتا ہے، تم نے سنا نہیں ، تو میں نے کہا کہ نہیں تو پھر ساحر نے کہا کہ آج سننا، مجھے یاد ہے کہ میں نے ان سے کہا کہ میں آپ کے پروگرام میں کال کروں گی ، میں نے ان کے پروگرام میںکال کی اور کہا کہ آپ کی آواز بہت سحر انگیز ہے. سعدیہ امام نے کہا کہ میںپی ٹی وی پر کام کیا کرتی تھی تو میںسکرپٹ سے نکل جایا کرتی تھی
خود سے بول لیا کرتی تھی ، تو کاظم پاشا مجھے کہا کرتے تھے کہ تم اچھا ایڈ کرتی ہوں اوکے کر ، سعدیہ امام نے بتایا کہ خلیل الرحمان قمر کا ایک ڈرامہ آدھا کرکے چھوڑ دیا تھا کیونکہ وہ کہتے تھے کہ سکرپٹ سے باہر نہیں نکلنا ، وہ کہتے تھے کہ میرے لکھے ہوئے کا زیر بھی نہ ہلے تو میںکہتی تھی کہ زیر کیا میں تو زبر کا بھی دھیان نہیںرکھ سکتی .