صادق آباد کے کچے میں پولیس آپریشن گیارہویں روزبھی جاری، پولیس نے اغواء برائے تاوان کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کردیا ہے۔
باغی ٹی وی : ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانے اورکمین گاہیں مسمارونذرآتش کرکے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولیاں اور بارود برآمد کرلیا ہے،کچے کا ہزاروں ایکڑرقبہ ڈاکوؤں سے خالی کروا لیا، بنگلی، فریدا کوکانی، شمشیر مزاری میں پولیس کیمپ قائم کیے ہیں۔
خیبرپختونخوا: بارش سے ندی نالوں میں طغیانی،شاہراہِ قراقرم بند، بحرین اورکالام کےدرمیان زمینی رابطہ منقطع
ترجمان کے مطابق نوزبنداور بستی حسن ملک میں بھی پولیس کیمپ قائم کیے ہیں جبکہ پولیس نے بدنام زمانہ ڈاکو قابل سکھانی کے خفیہ ٹھکانے کو گھیرلیا جہاں پولیس اورڈکیت گروہ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
دوسری جانب روجھان میں گیارہویں روز بھی پولیس کی جانب سےعسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانوں کےخلاف کارروائی کی جاری ہے، دولانی اورلنڈ گینگز کی کمین گاہیں تباہ، خفیہ ٹھکانوں کو مسمارکردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے کیلئے 3 مزید پکٹس قائم کیے ہیں۔
بھتہ خوری اور اغواء میں ملوث سی ٹی ڈی ایس ایچ او سمیت 4 اغواء …
ترجمان پولیس کے مطابق سندھ کی جانب جانے والے تمام راستوں کوسیل کردیا گیا جبکہ دریائے سندھ کے اندر کشتیوں پر پولیس ٹیموں کی گشت جاری ہے ڈاکوؤں کے فرارکے تمام راستوں کو مسدود کردیا گیا ڈی پی او مہر ناصرسیال کے مطابق آپریشن میں ابتک 4 ڈاکو ہلاک اور 18مجرمان گرفتار ہوچکے پولیس کے جوانوں کا حوصلہ بلند ہے کچہ آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشہ روز انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انکشاف کیا تھاکہ کچے میں مارے گئے 5 دہشتگردوں میں سے 2 کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشتگرد تھے سندھ اور پنجاب کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کےخلاف پولیس آپریشن 10 ویں روزکوکانی گینگ کے 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا-
گھوٹکی میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ 2 اہلکار شہید ایک زخمی
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکا کہنا تھا کہ کچے کا آپریشن نیشنل سکیورٹی کونسل کا فیصلہ ہے، پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ہر حد تک جائيں گے۔