چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے مابین اہم ملاقات ہوئی ہے،

این آر او ملے گا یا نہیں وزیر اعظم نے اعلان کردیا

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے حوالے سے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق باہمی مشاورت کے ذریعے اس مسئلے کو حل کیا جائے گا، پیر کو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ملاقات میں الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری پر منگل کو دوبارہ اجلاس ہوگا جس میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم، وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی بھی شرکت کریں گے جس کے بعد مشاورت کر کے کسی نتیجے پر پہنچنے کی کوشش کریں گے،

وزیراعظم نے چونیاں جیسے واقعات سے متعلق وزیراعلیٰ کو کیا ہدایات جاری کیں؟ اہم خبر

انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کا فیصلہ پارلیمنٹ نے مل کر کرنا ہے۔ ملاقات میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے پارلیمنٹ کو الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے حوالے سے لکھے گئے خط پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اس معاملے پر باہمی مشاورت سے آئین اور پارلیمانی کمیٹی کے قواعد و ضوابط کی روشنی میں حل کیا جائے گا۔ اس معاملے پر مشاورت کے لئے وزیر قانون اور وزیر پارلیمانی امور کو آج منگل کو ہونے والے اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔ اجلاس میں اٹارنی جنرل بھی شریک ہوں گے۔

Shares: