صدقہ و خیرات میں غیر مسلموں کو نہ بھولا جائے ، صحافی طبقے کا خیال رکھنا بہت ضروری ، رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن
باغی تی وی : آج کی رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن میں آج کے موضوع ،نوافل ، فرائض اور صدقات و خیرات کی ادائیگی اور آزادی صحافت اور صحافیوں کے ساتھ برتے جانے والے سلوک پر بات ہوئی ، پروگرام کی تمہید میں بات کرتے ہوئے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ، امت مسلمہ اس مقدس ماہ میں جس خشوع و خضوع سے عبادت کرتے ہیںاس کی کوئی مثال نہیںملتی، ارشاد نبوی ہے کہ ابن آدم کے عمل کا بدلہ دس گنا سے سات سوگنا تک بڑھا دیا جاتا ہے ،
اس ماہ میں ایک نیکی کا ثواب سات سو گناہ تک بڑھ جاتاہے . اس ماہ میں خود کو تقویٰ کے حصول کے لیے بڑھ چڑھ کر نیکی کمانے پر کاربند کرلینا ہی رمضان کا اصل مقصد ہے. اس سلسلے میں اللہ تعالیٰ سے معافی طلب کرے اور جتنا چاہے صدقہ و خیرات سکے کرے.
اس سلسلے میں علامہ عبدالقیوم صاحب نے کہا کہ قرآن کریم نے صدقہ کی مثال بہت اللہ تعالیٰ نے اس سٹے کی دی ہے جس کی سات بالیں ہیں اور اس کی ہر بالی میں 100 دانے ہیں. اور جسے اللہ چاہے گا اس سے زیادہ بھی دے گا.اور جس طرح عمل کرنے والے کا اخلاص زیادہ ہو گا اتنا ہی اجر زیادہ ہوگا. حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ آپ تنگی کے باوجود صدقہ کیجیے ، اللہ تعالیٰ اپنی وسعت کے باوجو د آپ کو عطا رکے گا. اس سے ثابت ہوا کہ اللہ تعالیٰ بہانے بہانے بندے کو نوازنے کے مواقع تلاش کرتے ہیں. اسی طرح حدیث نبوی ہے کہ جو صدقہ کرتا ہے تو اس کو اللہ تعالیٰ اسے اپنے ہاتھ میں لے لیتا ہے اور اس کی پرورش کرتا ہے جیسے تم اپنے جانور کے بچے کو پالتے ہو. اور پھر وہ بچہ بڑا ہو کر آپ کو نفع دیتا ہے .
اسی طرح صدقہ و خیرات کا حقدار غیر مسلم بھی ہیں. اپنے اردگر دیکھنا چاہیے کہ کوئی حاجت مند ہے تو اس کی حاجت کو پور کریں .
اس طرح مبشر لقمان نے ایک سوال کیا کہ اس وقت صحافت سے وابستہ ، چاہیے وہ پرنٹ میڈیا ہو، الیکٹرانک میڈیا ہو. بڑی تعداد میں تقریبا 80 ہزار سے زیادہ صحافی بے روز گار ہے . اور یہ وہ طبقہ ہے جو ہر کسی کے حقوق کے لیے جنگ لڑتا ہے لیکن ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے . ان کا حق اور تنخواہیں مارنے والے بھی مسلمان ہیں اور بڑے بڑے نام ہیں.
اسی طرح مبشر لقمان نے کہا کہ مجھے ، دنیا بھر سے کالز آتی ہیں. وہ کہتے ہیں کہ آپ چڑیل کی بجائے ہدہد کہا کریں جب آپ کوئی خاص خبر دینا چاہتےہیں. .تومبشرلقمان نے کہا کہ بڑے غور فکر کے بعد میں اسے جان بوجھ ماننے سے انکار کیا کیونکہ ہمارے خبر پوری دیانتداری کے باجود غلط ہونے کا بھی امکان ہوتا ہے تو تب ہم اس مقدس سنبل ہدہد جو سلیمان علیہ السلام کے وابستہ ہے اس کی عزت میں کمی کا باعث بن سکتے ہیِں.
اسی طرح زکوۃ اور صدقہ و خیرات کا فرق بتاتے ہوئے مولانا نے کہا کہ زکوۃ فرض ہے جو ایک ایسے مال پر ادا کی جاتی ہے جو نصاب کو پہچے اور نہ دینے والا گنہگار ہوگا جبکہ صدقہ خیرات نفلی عبادت ہے جسے مزید نیک اور ثواب کے حصول کے لیے خرچ کیاجاتا ہے.
چین سے صحافی زون احمد خان نے چین کی تازہ صورتحال بتات ہوئے کہا کہ اب وہاں پر چند ہفتوں سے زیرو کیسز پر صورت حال آ چکی تھی اب وہ زیرو کیسز سٹیبل کرچکے ہیں. اب صورت حال اتنی نارمل ہے کہ بیجنگ کو بھی لیول 2 سے لیول ون ڈیکلئر کردیا ہے . لوگ اب مئی کی لمبی چھٹیوں کے سلسلے میں بازاروں کے اندر خرید و فروخت کے لے جمع بھی ہوں گے .
چین کرونا کی ویکسین کے کتنا قریب پہنچ چکا ہے اس بارے میں انہوں نے بتایا کہ اس سال کے آخر یا اگلے سال کے آغاز پرہی ویکسین مکمل ہو سکے گی .
اس سلسلے میں چینی حکومت پاکستان میں بھی رابطہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کے لوگوں پر بھی ٹرائل کریں. تاکہ جتنے زیادہ لوگوں پر یہ ٹرائل ہوگا اتنا ہی زیادہ موثر ہوگا.
حیدر زمان رہنما پی پی پی سے مبشرلقمان نے پوچھا کہ صحافی اس وقت جو سب سے پسا ہوا طبقہ ہے اور وہ ہر کسی کے حق کے لیے بولتے ہیں.لیکن ان کے حق کے لیے کوئی نہیں بولتا.، اس کا جواب دیتے ہوئے حیدر زمان نے کہا کہ ہماری پارٹی اپنے دیگر مخالفین کے حوالے سے اچھا ٹریک ریکارڈ رکھتی ہے جو کہ آزادی صحافت کے لیے بات کرتی ہے اور صحافیوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتی ہے .
نجم شیراز نے صدقہ بارے اپنی بات کرکرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰنے بیان فرمایا کہ اس صدقہ سے اچھی بات کردینا بہتر ہے جو صدقہ جتلانے کے لیے ہو یا اپنے مفاد کے لیے مشروط ہو .

صدقہ و خیرات میں غیر مسلموں کو نہ بھولا جائے ، صحافی طبقے کا خیال رکھنا بہت ضروری ، رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن
Shares: