انقلاب کی 44 ویں سالگرہ پرصدر پاکستان کی ایران کو مبارکباد

0
63
arif alvi

صدر مملکت عارف علوی صدر مملکت نے ایران میں انقلاب کی 44 ویں سالگرہ پر ایران کو مبارکباد دی ہے-

باغی ٹی وی: صدرمملکت نے ایران کے اسلامی انقلاب کے رہنما آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو مبارکباد کا خط لکھا جس میں عارف علوی نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے مبارکباد کا پیغام بھیجا۔

خواتین کے قومی دن پر وفاقی وزیرشیری رحمان کا پیغام

خط میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اورایران کے برادرانہ تعلقات،لسانی،تقافتی اورمذہبی بنیادوں پر استوار ہیں،پاکستان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوں میں ان کی روابط کو مزید مضبوط بنانے کیلئے عزم ہے-

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے خط میں سید علی خامنہ ای اور ایران کے عوام کی خوشحالی اور فلاح کیلئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا-

ایران میں 1979ء میں برپاشدہ انقلاب کی 44 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہےرئیسی کی سخت گیرحکومت کواس وقت نوجوان مظاہرین کی جانب سے سب سے بڑا چیلنج درپیش ہے اور وہ ان کی برطرفی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

انہوں نے اس حوالے سے تقریرمیں ’’دھوکے بازنوجوانوں‘‘سے اپیل کی کہ وہ توبہ کریں تاکہ انھیں ایران کے سپریم لیڈر کی طرف سے معاف کیاجاسکے انہوں نے کہا کہ اگریہ نوجوان توبہ کرتے ہیں توانھیں ایرانی عوام کھلی بانہوں سے گلے لگائیں گے-

اے این ایف کی منشیات کیخلاف مختلف شہروں میں کارروائیاں

ہفتہ کے روزحکومت مخالف ہیکروں کی جانب سے ٹیلی ویژن پران کی براہِ راست تقریرقریباً ایک منٹ کے لیے انٹرنیٹ پرروک دی گئی۔اس دوران میں ایرانی حکومت مخالف ہیکروں کے ایک گروپ کی سکرین پرایک لوگو نمودار ہوا جس کا نام’’عدلِ علی‘‘(جسٹس آف علی) ہے۔ ایک آواز’’اسلامی جمہوریہ کی موت‘‘ کے نعرے لگا رہی تھی۔

ایران میں گذشتہ سال ستمبر میں 22 سالہ مہساامینی کی پولیس کی تحویل میں ہلاکت کےبعد سےملک گیر مظاہرے جاری رہے ہیں سکیورٹی فورسز نے مظاہروں کے خلاف مہلک کریک ڈاؤن کیا ہے۔یہ احتجاجی تحریک 1979 کے انقلاب کے بعد سے اسلامی جمہوریہ کو درپیش سب سے بڑے چیلنجوں میں سے ایک ہے۔

انقلاب کی سالگرہ کے موقع پرعام معافی کے ایک حصے کے طور پر، ایرانی حکام نے جمعہ کوجیل میں قید باغی فرہاد میسامی اور ایرانی نژادفرانسیسی ماہر تعلیم فریبہ عادل خواہ کو رہا کردیا تھا۔گذشتہ اتوارکوسپریم لیڈرعلی خامنہ ای نے حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار کیے گئے قیدیوں کی ایک بڑی تعداد کے لیے عام معافی کا اعلان کیا تھا۔

ٹانک میں تھانہ گومل پر دہشتگردوں کا حملہ،بنوں میں سی ٹی ڈی نے کارروائی تین دہشتگرد…

انسانی حقوق کی تنظیم ہرانا کا کہنا ہے کہ جمعہ تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 528 مظاہرین ہلاک ہوچکے ہیں۔ان میں 71 نابالغ بھی شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 70 سرکاری سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔خیال کیا جاتا ہے کہ 19,763 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Leave a reply