سعید غنی کا پڑوسی ٹیچر 9 سالوں سے تنخواہ ملنے کی آس لئے چل بسا

0
31

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا پڑوسی اور محکمہ اسکول ایجوکیشن میں بھرتی کے بعد سے 9سالوں سے تنخواہ سے محروم سرکاری استادتنخواہ ملنے کی آس لئے دنیاسے چلا گیااس طرح سابق وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کے دور میں سال2012ء میں بھرتیوں کے بعد سے تنخواہوں سے محروم درجنوں اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف اس دنیا فانی کو چھوڑ چکے ہیں ۔
بتایا جاتا ہے کہ عبدالوہاب ولد نور محمد 2012ء میں نائب قاصد کی آسامی پر گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول منظور کالونی محمود آباد میں بھرتی ہوا تھا تاہم محکمہ اسکول ایجوکیشن کی ہٹ دھرمی کے باعث گذشتہ 9سالوں سے تنخواہوں سے محروم تھاجبکہ محروم کینسر جیسے موذی مرض میں بھی مبتلا ہوگیا تھا۔
گذشتہ روز عبدالوہاب کومقامی قبرستا ن میں سپرد خاک کردیا گیا۔

نمازِ جنازہ میں مقامی افراد کے علاوہ 2012ء میں بھرتی ہونے والے ادر کیڈر اساتذہ و غیر تدریسی عملہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ٹیچرعبدالوہاب تنخواہوں کے حصول کیلئے کئے جانیوالے سیکڑوں دھرنوں اور احتجاج میں شریک رہا تھا۔ محروم نے سوگواران میں بیوہ،تین لڑکیاں اور دو لڑکے چھوڑے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ ٹیچر عبدالوہاب کا گھر وزیر تعلیم سعید غنی کے بالکل سامنے ہے اس کے باوجود صوبائی وزیر تعلیم اس کے مسئلے کو حل نہیں کرسکے اور نہ ہی انہوں نے داد رسی کی کوشش کی ۔

Leave a reply