لاہور:سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا
لاہور میں سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا-
باغی ٹی وی: امریکی نژاد خاتون کو قتل کرکے اکیلے ہی قبرستان لے کر دفنانے کی کوشش کرنے والا سفاک شوہر گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق اہلیہ کو قتل کر کے واردات کو چھپانے کے لئے اکیلےہی لاش اٹھا کرقبرستان پہنچ گیا، تاکہ گرفتاری سےبچا جاسکے، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ لاہور کے فیکٹری ایریا میں کاظم خان نامی ملزم نے اپنی اہلیہ ڈائینا کرسٹوخان پر بدترین تشدد کیا جس سے وہ جاں بحق ہوگئی، اور ملزم اکیلا ہی بیوی کی لاش دفنانے قبرستان لے کرگیا پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کاظم کو گرفتار کرلیا، اور اس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا، جب کہ خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے-
سرگودھا : بنیادی طبی مرکز صحت بچہ کلاں انجکشن لگنے سے حاملہ خاتون جاں بحق
دوسری جانب اسلام آباد کے تھانہ سمبل کے علاقے سے 8 سالہ فاطمہ مظہر کو اغوا کے بعد قتل کردیا، بچی ایک روز قبل سے چنیوٹ سے اپنی نانی کے گھر آئی تھی، اور گزشتہ روز مدرسے سے واپس گئی لیکن گھر نہیں آئی، جس کی لاش نسوار چوک کے قریب گلی میں پڑی ہوئی ملی،لاش کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس پوسٹ مارٹم جاری ہے، رپورٹ ملنے کے بعد بچی کے قتل کے محرکات سامنے آئیں گے۔