باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں جرائم مسلسل بڑھ رہے ہیں آئے روز قتل، اغوا، زیادتی کے واقعات رونما ہوتے ہیں لیکن پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر پاتی
پنجاب کی تحصیل لاوہ کے علاقے پچنند میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، نوجوان کو انتہائی بہیمانہ طریقے سے قتل کیا گیا، قتل سے قبل نوجوان کی آنکھیں نکالی گئیں، تین دن تک بھوکا پیاسا رکھا گیا، پیچ کس سے جسم میں سوراخ کئے گئے، ہفتے سے زائد گزر چکا ملزمان کو پولیس نہیں پکڑ سکی
محمد ایوب ولد محمد خان ساکن ڈھوک جلو داخلی پچنند نے تھانہ ٹمن پولیس کو بتایا کہ اس کا21 سالہ بیٹا محمد بلال گوجرانولہ کے ایک شادی ہال میں ملازم تھا جس کو دھوکہ دہی کے ذریعے فون پر ملزمہ عشرت سلطانہ زوجہ ظفر علی ساکن ڈھوک جلو نے گھر بلوایا جہاں پہلے سے تاک میں بیٹھے ملزمان لیاقت، ظفر، شوکت اور عشرت سلطانہ نے پکڑ لیا اور بہیمانہ طور پر تشدد کر کے قتل کر دیا وجہ عناد ملزمان کو میرے بیٹے کے ملزمہ عشرت سلطانہ کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شبہ تھا۔
مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ
بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات
لڑکی سے تعلقات کا شبہہ،نوجوان پر بہیمانہ تشدد ،ڈرل مشین سے جسم میں سوراخ بھی کر دیئے
مدعی محمد ایوب نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ظالموں نے میرے بیٹے کو تین دن بھوکا پیاسا رکھا،بعد میں آنکھیں نکال لیں اور پیچ کس کے ذریعے سارے جسم میں سوراخ کئے اور پلاس سے ناخن تک اتارے اور پھندا ڈال کر موت کے گھاٹ اتارا ،بعد ازاں لاش کو تھانہ ٹمن کی حدود کوٹگلہ کے ویرانے میں پھینک دیا۔ لاش ہمیں تین دن کے بعد ملی،
محمد ایوب کا کہنا تھا کہ محمد بلال میرا بڑا بیٹا تھا بہیمانہ قتل کے بعد اس کی ماں اور بہن صدمہ سے وش و حواس کھو بیٹھی ہیںپولیس تھانہ ٹمن ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی۔ اب مدعی ہونے کی وجہ سے مجھے بھی ملزمان سے اپنی جان کو خطرہ ہے۔ مدعی مقدمہ محمد ایوب نے چیف جسٹس آف پاکستان اورآئی جی پنجاب سے ملزمان کی فوری گرفتاری اور قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے
لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج
شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز
دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی
سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج
تقریب کے بہانے بلا کر خاتون کے ساتھ ہوٹل میں اجتماعی زیادتی
شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے