آٹھ فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات ہو رہے ہیں، انتخابی مہم عروج پر پہنچ چکی ہے، سیاسی پارٹیاں جلسے کر رہی ہیں، عوام جلسوں میں شرکت کر رہی ہے،امیدوار ووٹرز کو آٹھ فروری کو ووٹ دینے کی ترغیب دے رہے ہیں، نواز شریف، بلاول، مریم سمیت سب پارٹیوں کے رہنما بھر پور مہم چلا رہے ہیں
مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر بھی بھر پور انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں،انتخابی جلسوں میں مریم نواز اور نواز شریف پی ٹی آئی اور عمران خان پر مسلسل تنقید کر رہے ہیں تا ہم مریم نواز کے شوہر کا ایک ایسا عمل سامنے آیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، کیپٹن ر صفدر کے اس عمل کو سراہا جا رہا ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیپٹن ر صفدر انتخابی مہم کے لئے جا رہے ہیں، ن لیگی کارکنان بھی انکے ہمراہ ہیں، راستے میں ایک بچہ کھڑا تھا جس نے تحریک انصاف کا جھنڈا اٹھا رکھا تھا، کیپٹن ر صفدر رکے، بچے کے پاس گئے، اسکو سلام کیا، گلے لگایا اور ماتھا چوما، کیپٹن ر صفدر کا یہ اقدام دیکھ کر ساتھ کارکنان بھی دنگ رہ گئے، ویڈیو کیپٹن ر صفدر نے ٹویٹر پر خود پوسٹ کی اور کہا کہ ’یہ بچے بھی تو ہمارے ہیں‘
https://twitter.com/CaptNa15/status/1752973790936502677
ویڈیو وائرل ہونے پر ایک صارف نے لکھا کہ کیپٹن صاحب اپ نے دل جیت لیا ہے کاش اپ کی پارٹی کے باقی لوگ بھی اس چیز کو سمجھ سکتے کہ عوامی رائے کا احترام کرنا چاہیے، ایک صارف نے لکھا کہ دلچسپ اور متاثر کن
سیاست شرافت، خدمت اور جذبے کا نام ہے۔ اس منقسم صورت حال میں تمام سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کو یہ طریقہ اختیار کرنا چاہیے۔
عمران خان کیخلاف بات کرنے پر پی ٹی آئی رہنما نے امام مسجد کو منافق کہہ دیا
میں وعدے کر کے یوٹرن نہیں لیتا تھا، نواز شریف
خیبر پختونخوا والو، آپ بھی جھوٹے شخص کے جھانسے میں آگئے؟ نواز شریف کا سوال
مریم نواز کے جلسے میں پارٹی پرچم پھاڑنے والے طالب علموں پر مقدمہ درج
نواز شریف کے مخالف عبرت ناک انجام کو پہنچ رہے ہیں
پاکستان کو نواز دو کے سلوگن سے مسلم لیگ ن نے انتخابی منشور جاری
ہم ووٹ مانگنے جاتے تو لوگ خواجہ سرا سمجھ کر 50 کا نوٹ دیتے، نایاب علی
پرانے سیاستدان عوامی خدمت کے بجائے ذات کیلئے سیاست کررہے ہیں