15 پر موصول ہونے والی 65 فیصد کالز غیر متعلقہ نکلیں۔ سیف سیٹیز اتھارٹیز پنجاب نے اعداد و شمار جاری کر دئیے۔

0
40

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ون فائیو کالز کے اعداد و شمار برائے ستمبر جاری کر دیئے۔۔ 15ایمرجنسی ہیلپ لائن پر2لاکھ 56ہزار 758کالز موصول ہوئیں ۔۔
موصول شدہ کالز میں سے1لاکھ 68ہزار 956غیر متعلقہ کالز کی گئیں۔۔ مختلف معلومات کے حصول کیلئے23ہزار669کالزموصول ہوئیں۔۔45ہزار 744کالز پر پولیس کی مدد فراہم کی گئی۔ ستمبر کے دوران ٹریفک سے متعلقہ 4ہزار 438کالز پر رہنمائی کی گئی۔ لاسٹ اینڈ فاؤنڈسینٹر کی مدد سے24گمشدہ افراد کو اپنوں سے ملوایاگیا۔ ایک ماہ میں 178موٹر سائیکلز،02گاڑیاں اور 02آٹو رکشہ برآمد کرکے مالکان کے حوالے کیے گئے۔ ترجمان سیف سیٹیز اتھارٹیز کا کہنا ہے کہ شہری ایمرجنسی کی صورت میں 15 پر کال کریں۔

Leave a reply