سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور سے آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کے نمائندہ وفد کی ملاقات

0
45

سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور سے آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کے نمائندہ وفد کی ملاقات
پنجاب ایڈورٹائزمنٹ ترمیمی پالیسی کی متنازعہ شقوں کو ختم کر کے بلا تفریق اشتہارات جاری کرنے کا مطالبہ
باغی ٹی وی : آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNSکے نمائندہ وفد کی سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیرانور سے ملاقات تفصیلات کے مطابق آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کے نمائندہ وفد نےصدرAPRNSغلام مرتضیٰ جٹ کی قیادت میں سیکرٹری اطلاعات پنجاب راجہ جہانگیر انور سے ملاقات کی

اس موقعہ پر سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور کی معاونت DG تعلقات عامہ پنجاب ڈاکٹر محمد اسلم ڈوگر نے کی ۔ ملاقاتی وفد میں APRNSپنجاب کے کوآرڈینیٹر رانا عبداسلام عارف ،پنجاب کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر خالد پرویز سندھو ،سرگودھا ڈویژن کے کوآرڈینیٹر ملک الطاف ،سرگودھا ڈویژن کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر رانا ساجد اقبال اور دیگر ذمہ داران شریک تھے ملاقات میں APRNS کے ذمہ داران نے پنجاب ایڈورٹائزمنٹ ترمیمی پالیسی کی متنازعہ شقوں کو فوری پر ختم کرکےپنجاب بھر کے ریجنل اخبارات کے بلا تفریق اشتہارات بحال کرنے،

ریجنل اخبارات کے لئے ساز گار ماحول مہیا کرنے کا مطالبہ پیش کیا اس موقعہ پر تفصیلی سیر حاصل گفتگو ہوئی ۔سیکرٹری اطلاعات پنجاب راجہ جہانگیرانور نے APRNSکے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ریجنل اخبارات کی اہمیت سے آگاہ ہے اور شفاف طریقے سے اشتہارات کی تقسیم چاہتی ہے حکومت ریجنل اخبارات کو اشتہارات دینا چاہتی ہے اور ریجنل اخبارات کو پرموٹ کرنا چاہتی ہے انہوں کے APRNS کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے جلد اس پر عملدرآمد کا یقین دلایا ۔

سیکرٹری اطلاعات پنجاب نے APRNSکے مطالبہ پر DG تعلقات عامہ محمد اسلم ڈوگر کو ہدایت کی کہ PID اسلام آباد کی طرح روزانہ کی بنیاد پر جاری ہونے والے اشتہارات کی لسٹ ویب سائٹ پر آویزاں کی جائے ۔

Leave a reply