قومی ٹیم کی میلبرن میں بھرپورتیاریاں،آئی سی سی نےبھی قوانین بدل دیئے

0
22

میلبرن:پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی 20 ورلڈ کپ کے بڑے میچ کی تیاریاں جاری ہیں۔ملبرن سے ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ فائنل سے قبل پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں 3 گھنٹے طویل پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

آپشنل ٹریننگ سیشن میں شاداب خان نے شرکت نہیں کی، باقی تمام کھلاڑیوں نے نیٹ سیشن میں بیٹنگ اورباؤلنگ کی مشقیں کیں۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بھی پریکٹس سیشن دیکھا اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا، نیٹ سیشن سے قبل چیئرمین پی سی بی نے بھی کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

رمیزراجہ نے وسیم جونئیر، شاہنوازدھانی اورعثمان قادرسے بھی علیحدگی میں گفتگو کی، رمیزراجہ ایک گھنٹہ پریکٹس سیشن دیکھنے کے بعد ہوٹل روانہ ہوگئے۔

دوسری طرف آئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل نتیجہ خیز بنانے کے لیے قوانین میں تبدیلی کر دی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل اتوار کے روز میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا تاہم محکمہ موسمیات نے اتوار اور پیر کے روز میلبرن میں شدید بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل فیصلہ کن بنانے کے لیے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کر دی اور ریزرو ڈے والے روز یعنی پیر کو میچ کا نتیجہ نہ آنے کی صورت میں کھیل کا اضافی دورانیہ 2 گھنٹوں سے بڑھا کر 4 گھنٹے کر دیا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پوری کوشش ہو گی کہ میچ اتوار کو ہی مکمل ہو جائے، بارش کی صورت میں ریزرو ڈے پر مقابلہ پیر کو دن 3 بجے شروع کیا جائے گا۔

سمجھ نہیں آتا مریم اور شہباز شریف کو ڈیلی میل پر اتنا غصہ کیوں ؟ ایسا کس نے کہہ دیا

ڈیلی میل کی خبر، پوچھنا تھا مقدمہ کیلئے شہباز شریف نے لیگل ٹیم پیدل روانہ کی، شہباز گل

شہباز شریف کو برطانوی صحافی نے ایک بار پھر کھری کھری سنا دیں

شہباز شریف نے ڈیلی میل پر مقدمہ کی بجائے آئیں، بائیں، شائیں کا خط لکھ دیا، ڈاکٹر شہباز گل

Leave a reply