اسلام آباد:سیف سٹی اسلام آباد جہاں کچھ بھی محفوظ نہیں:ٹک ٹاک کا ٹھکانہ،ڈیوٹی کا بہانہ,اطلاعات کے مطابق اسلام آباد جیسا بڑا شہر جہاں امن وامان اورمحفوظ ترین ماحول وقت کی ضرورت بھی ہے اورحالات کا تقاضا بھی مگرجب ایسے بڑے شہرمیں کچھ بھی محفوظ نہ ہوتوپھرلوگ کدھرجائیں‌گے

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں کیا محفوظ نہیں اوراس بڑے شہر میں کس حد تک غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا جاتا ہے ، اس حوالے سے سوشل میڈیا پرایک چند سیکنڈز کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس نے ساری حقیقتوں پرسے پردے اٹھادیئے ہیں‌

ذرائع کے مطابق اسی حوالے سے اسلام آباد سیف سٹی ہیڈ آفس میں جہاں‌ پورے اسلام آباد کی جان ہے اوریہاں سے شہرمیں امن اومان کوکنٹرول کیا جاتا ہے وہاں کچھ ایسے لوگوں کودیکھا گیا ہے جن کی موجودگی نے کچھ سوالات کھڑےکردیئے ہیں‌

 

اس حوالے سے وائرل ہونے والی ویڈیومیں ایک ٹک ٹاک سٹاروہاں جاتی ہے اوروہاں‌ٹک ٹاک ویڈیو بناتی ہے اورصرف بناتی ہی نہیں بلکہ اسے وائرل کرکے یہ بھی بتاتی ہے کہ روک لو مجھے اگرروک سکتے ہو

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد یہ سوالات گردش کرنے شروع ہوگئے ہیں کہ اگرٹیک ٹاکروہاں جاکریہ کھیل کھیل سکتی ہیں توپھروہاں‌ اس شہرکے امن وامان کوخراب کرنے کےلیے کوئی بھی اندرگھس سکتا ہے جوکہ لمحہ فکریہ ہے

Shares: