پشاور میں پہلی سکھ خاتون صحافی عدالت سے گرفتار،وجہ کیا؟

0
58
پشاور میں پہلی سکھ خاتون صحافی عدالت سے گرفتار،وجہ کیا؟

پشاور میں پہلی سکھ خاتون صحافی عدالت سے گرفتار،وجہ کیا؟
پشاور میں پہلی سکھ خاتون صحافی کا دعوی کرنے والی لڑکی اغوا کیس میں احاطہ عدالت سے شوہر سمیت گرفتار کر لی گئی

مسماۃ شالیم کور، آیون بھٹی، روحید سنگھ اور جاوید تھامس کو بی بی اے کینسل ہونے پر اویناش سنگھ ولد موہن سنگھ اغوا کیس میں عدالت سے حراست میں لیا گیا ہے اویناش سنگھ 28 فروری سے لاپتہ ہے مشال کور، شالیم کور اور منمیت کور ایک ہی لڑکی ہے جس نے کرسچین مذہب سے سکھ مذہب اختیار کر رکھا ہے اور کچھ عرصہ مقامی نیوز چینل میں بطور ٹرینی کام بھی کرچکی ہے۔

اویناش سنگھ کو ابھی تک بازیاب نہیں کروایا جا سکا اور خاتون سکھ صحافی نے اویناش سنگھ اغوا کیس میں ضمانت لے رکھی تھی

پشاور پریس کلب میں سکھ رہنما چیئرمین سردار پرویندار سنگھ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ اوی ناش سنگھ اغوا کیس کو 3 ماہ ہوچکے مگر پشاور گلبرک پولیس ناقص تفتیش کے باعث اوی ناش سنگھ کو بازیاب کروانے میں ابھی تک کامیاب نہیں ہوسکی۔ انہوں نے کہا کہ اوی ناش سنگھ کی فیملی اور سکھ کمیونٹی وزیراعظم عمران خان،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس آف پاکستان سمیت آئی جی خیبر پختونخوا سے اپیل کرتے ہیں کہ اوی ناش سنگھ اغوا کیس کا سختی سے نوٹس لیا جائے اور اسے بازیاب کراکر اسکے خاندان والوں کو انصاف دیا جائے

واضح رہے کہ پاکستان کی پہلی سکھ خاتون صحافی نے برطانوی ایوارڈ جیتا تھا، منمیت کور کو برطانیہ میں منعقدہ انڈر 30 ایوارڈ ’’100 بااثر سکھ شخصیات کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ شعبہ پچیس سالہ منمیت کور اپنا ایوارڈ آئندہ برس برطانیہ میں تقریب میں حاصل کریں گی

منمیت کور نجی ٹی وی چینل آج ٹی وی اور ہم نیوز سے وابستہ رہی ہیں، پشاور سے سینئر صحافی نے منمیت کی گرفتاری کی خبر کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق کی ہے

منمیت کورنے سوشل سائنسز میں پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری حاصل کی اور کمپیوٹر اکیڈمی میں بطور ایڈمنسٹریٹر تین سال خدمات سر انجام دے چکی ہیں منمیت نے اقلیتی برداری کے مسائل کو عالمی سطح پر اجاگر کیا خواتین کے حقوق، سماجی مسائل اور خواتین پر جبری تشدد پر بھی کام کرچکی ہیں۔ اقلیتوں کے حقوق اجاگر کرنے پر منمیت کو مقامی سطح پر بھی ایوارڈز مل چکے ہیں۔

احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام

متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج

متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج

متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..

مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج

بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان

متنازعہ شہریت ایکٹ، احتجاج پر ایک اور غیر ملکی کو بھارت چھوڑنے کا حکم

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

کرونا لاک ڈاؤن، 1000 کی امداد کے بہانے ملزم نے کی پڑوسی خاتون سے زیادتی

حکمران جماعت کے رکن اسمبلی کو اپنی ہی جماعت کی خاتون رہنما سے زیادتی پر عدالت نے بھجوایا جیل

کرونا سے بیٹے کی موت کے چار روز بعد باپ بھی کرونا سے چل بسا

مودی سرکار نے بھارتی شہریوں کو کرونا سے بچاؤ کی بجائے رام کے سہارے چھوڑ دیا

لاک ڈاؤن میں فحش فلمیں دیکھنے میں اضافہ،فحش ویڈیوزدیکھنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں،سائبر کرائم کا بڑا الرٹ

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

سکھ نوجوان کی بازیابی کیلئے سکھ برادری کا وزیر اعظم نوٹس لینے کا مطالبہ

Leave a reply