سینیٹر روبینہ خالد کی طرف سے صحافی کی حراست پر شدید مزمت
سینیٹر روبینہ خالد کی طرف سے صحافی کی حراست پر شدید مزمت
باغی ٹی وی :پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے شاندار پروٹوکول کوریج پر صحافی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ صحافی عابد جان کی گرفتاری افسوسناک عمل ہے فوری طور پر رہا کیا جائے۔ پروٹوکول ختم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔
سیکرٹری اطلاعات سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ پروٹوکول کا خاتمہ کرنے اور عام عوام کی طرح قوانین کی پاسداری کرنے کا اعلان کہا گئے؟. حکومتی نمائندوں نے ان دعووں کے برعکس کام کیا۔
واضحرہے کہ مبینہ طور پر چارسدہ پولیس نے صحافی عابد جان کو گرفتار کرلیا ان پر الزام تھا کہ انہوں نے خیبر پختون خواہ کے وزیراعلیٰ محمود خان کے بھاری پروٹوکول کے بارے میں رپورٹنگ کی ۔“سوشل میڈیا صارف اسد علی طور نے اپنے ٹویٹ میں نیا پاکستان اور عمران خان کا ہش ٹیگ بھی استعمال کیا ۔
لکین خیبرپختون خواہ پولیس کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آ سکا ہے اور اس گرفتاری کی تصدیق یا تردی نہیں ہو پائی ہے