تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹعی کی نامور اور خوبرو اداکارہ مہوش حیات کے نامور صحافی طارق فتح کی جانب سے غلط ویڈیو شیئر کرنے پر اظہار برہمی پر طارق فتح نے جوابی رد عمل دیتے ہوئےاداکارہ کو ایک امریکی رپورٹ ٹیگ کردی
گذشتہ روز طارق فتح نے مہوش حیات کی فلم’ لوڈ ویڈنگ‘ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر شئیر کیا تھا جس میں ایک پاکستانی خاتون پولیو ورکرز سے بدتمیزی کررہی ہیں یہ ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے صحافی نے لکھا تھا کہ پاکستان میں پولیو ورکرز کے منہ پر دروازہ بند کردیا جاتا ہے
غلط ویڈیو شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے طارق فتح کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کا مذاق بھی اڑایا جس کے بعد انہوں نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا جبکہ فلم میں پولیو ورکر کا کردار نبھانے والی اداکارہ مہوش حیات نے بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کوبتایا کہ یہ اُن کی فلم کا سین ہے جس میں معاشرے کے اسی مسئلے پر شعور اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے
اس پر اب طارق فتح نے معروف امریکی اخبار کی ایک رپورٹ شیئرکرتے ہوئے مہوش حیات کو مخاطب کرکے کہاکہ وہ سوچ رہے ہیں کہ کیا یہ رپورٹ بھی جھوٹی ہے کیونکہ یہ بھی اس فلم پر مبنی ہے جس میں آپ کو نمایاں کیا گیا ہے
مہوش حیات نے طارق فتح کواس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پولیو ہمارے ملک کا ایک مسئلہ ہے اس بات سے کبھی انکار نہیں کیا بطور اداکارہ میرا کام لوگوں کو شعور اور آگاہی دینا ہے جو ہماری فلم میں بھی دِکھ رہا ہے اور لکھا کہ انہیں اس چیز کی خوشی ہے کہ 37 ملین کے ہدف میں 35 ملین لوگوں کو پولیو کی ویکسین لگا چکے ہیں باقی کام بھی انشاءاللہ جلد ہی مکمل کرلیں گے انہوں نے لکھا کہ اس معاملے پرآپ کا فکر کرنے کا شکریہ