صحافیوں اور فورسز پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت

0
47

عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے. بتایا جائے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں صحافیوں پر ڈبل سواری پر پابندی ہے یہ نہیں؟ عدالت

شاپنگ مالز ، مارکیٹ کھول گئے ہیں مگر صحافیوں پر ڈبل سوار پر پابندی تاحال جاری ہے.صحافیوں پر ڈبل سواری کی پابندی کی وجہ سے نوکریوں کو خطرہ ہے. صحافی کم نتخواہ میں رکشہ اور گاڑیوں کا کرایہ ادا نہیں کر سکتے لہذا پابندی ختم کردی جائے،عدالت نے سندھ حکومت کو صحافیوں اور فورسز پر ڈبل سواری پر پابندی سے متعلق نظر ثانی کا حکم دیا تھا.محکمہ داخلہ سندھ نے نظر ثانی کے بجائے نیا نوٹیفکیشن جاری کرکے فورسز اور صحافیوں پر پابندی عائد کردی، عمیرعلی انجم

آپ کی درخواست کی وجہ سے آدھا کام تو ہوگیا ہے.سندھ حکومت نے عدالتی حکم کی روشنی میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سے پابندی تو ختم کردی ہے، جسٹس محمد علی مظہر

ملک بھر میں لاک ڈاؤن مکمل طور پر نرمی کردی گئی ہے، شاپنگ مال اور تمام تجارتی مراکز کھول دیے گئے ہیں، صحافیوں اور فورسز پر موٹر سائیکل پر پابندی قانونی اور انسانی حقوق کی مکمل خلاف ورزی ہے، عمیرعلی انجم

سندھ حکومت کا آرڈیننس آچکا ہے اب کوئی میڈیا ہاوس سے ملازمین کو برطرف کرتا ہے تو ان کے خلاف متعلقہ فورم سے رجوع کیا جاسکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر

آرڈیننس کے باوجود مختلف اداروں سے ملازمین کو ملازمت سے نکالا جارہا ہے، صحافی عمیرعلی انجم

سندھ حکومت آرڈیننس پر عملدرآمد کرانے کی پابندی ہے جو ادارہ ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، عدالت

Leave a reply