مزید دیکھیں

مقبول

یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال 2 فیصد اضافہ

گذشتہ مالی سال یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات...

وزیراعظم شہبازشریف نے سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی کر دی

وزیراعظم پاکستان، شہباز شریف نے سول سرونٹس کی پروموشن...

گوجرانوالہ: پولیس شہداء کی فیملیز کے اعزاز میں افطار ڈنر، تحائف اور شجرکاری مہم کا انعقاد

گوجرانوالہ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) پولیس لائنز گوجرانوالہ میں...

اوچ شریف: سبزی و فروٹ منڈی میں من مانی قیمتیں، عوام پریشان

اوچ شریف ،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) سبزی و...

جوڈیشل کمپلیکس،صحافیوں کے داخلے پر پابندی،پی ٹی آئی کی کارکنان سے پہنچنے کی اپیل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی آج اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیشی ہے

وکیل فیصل چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلاء کی ٹیم کو اندر جانے سے روک لیا گیا ،آج والے انتظامات دہشت گردوں کو روکنے کے لیے ہوتے ہیں ہمار ے وکلا اور نمائندوں کو اندر نہیں جانے دیا جا ریا، ہماری طرف سے 20 وکلاء کی فہرست دی گئی تھی ،پورا جوڈیشل کمپلیکس سیل کر کے عمران خان کو تاخیر کروانے کا نیا طریقہ نکالا گیا ہے،تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمپلیکس کے تمام داخلی راستے سیل کر دیئے گئے ہیں،وکلاء کو بھی داخلے سے منع کیا جا رہا ہے،آئی سی ٹی پولیس غیر قانونی احکامات پر عمل کر رہے ہیں،

اسلام آباد،جوڈیشل کمپلیکس میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی،پولیس کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس میں کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں ، جوڈیشل کمپلیکس میں مزید بلاکس رکھ کر مزید سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے پولیس کو ربڑ بلٹ ،گنز فرائم کر دی گئی جوڈیشل کمپلیس کی اطراف جانے والے راستے مکمل طور پر سیل ہیں

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ کیا اور تمام تر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور پولیس افسران کو مزید الرٹ رہنے کی ہدایت کی، انتظامات کو فول پروف رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔

تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اظہر مشوانی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج پھر کسی نامعلوم کی ہدایات پر انتظامیہ کی جانب سے کوئی ایڈونچر کرنے کی تیاریاں ہیں،عدالت کے راستے بند کر کے اسلام آباد میں 4 ہزار مسلح اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ورکرز اور سپورٹرز جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پہنچیں اور اپنے لیڈر کی حفاظت یقینی بنائیں

https://twitter.com/MashwaniAzhar/status/1636961543521804288

اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

سابق وزیر اعظم کی سکیورٹی وجوہات پر درخواست کے بعد کیس کی سماعت ایف 8 کچہری سے جوڈیشل کمپلیکس ایف الیون منتقل کر دی گئی ،اب عمران خان نیب کورٹ نمبر ون میں پیش ہوں گے،اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ظفر اقبال نے عمران خان کو فردِ جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر رکھا ہے۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan