صحیفہ جبار کی ساتھی اداکاروں سے استعما ل شدہ چیزیں فروخت کرکے ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی اپیل

0
50

ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار نے ساتھی اداکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ بھی ان کی طرح ماہ رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر اپنی پرانی مہنگی اور امپورٹڈ چیزیں فروخت کرکے ضرورت مند لوگوں کے لیے پیسے جمع کر کے ان کی مدد کریں۔

باغی ٹی وی : ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار نے گزشتہ ہفتے اپنی استعمال شدہ چیزوں کو فروخت کے لیے انسٹاگرام پر پیش کیا تھا، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کہ وہ پرانی چیزوں کو مہنگے داموں بیچنے کے بجائے غریبوں کو مفت میں دیں۔

تنقید کے بعد صحیفہ جبار نے بتایا تھا کہ وہ اپنی استعمال شدہ چیزیں ایک فلاحی کام کے لیے بیچ رہی ہیں۔

صحیفہ جبار نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ساتھیوں کو بتایا کہ کچھ دن قبل ہی انہوں نے اپنی استعمال شدہ برانڈڈ اور امپورٹڈ چیزیں فروخت کرنا شروع کیں تو ان پر تنقید کی گئی۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے سادہ طریقے سے انسٹاگرام اسٹوریز پر استعمال شدہ کپڑوں، جوتوں اور بیگز کو فروخت کرنے کے لیے پیش کیا اور انہوں اپنی شرٹس، پینٹس اور کرتوں کو بیچ کر 5 لاکھ روپے جمع کرنے کا ٹارگٹ بنایا تھا۔

صحیفہ جبار نے بتایا کہ کچھ ہی دنوں میں انہوں نے استعمال شدہ چیزیں بیچ کر 2 لاکھ روپے جمع کرلیے اور وہ ٹارگٹ کو پورا کرنے کے لیے مزید چیزیں بیچ رہی ہیں

انہوں نے ساتھیوں کو مشورہ دیا کہ وہ بھی ماہ رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر اپنی پرانی مہنگی اور امپورٹڈ چیزیں فروخت کرکے ضرورت مند لوگوں کے لیے پیسے جمع کر کے ان کی مدد کریں۔

اداکارہ و ماڈل نے ساتھی اداکاروں کو مشورہ دیا کہ اپنی استعمال شدہ چیزوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم ان غریب افراد میں تقسیم کریں، جنہیں مالی مدد کی ضرورت ہے۔

اور ساتھ ہی صحیفہ جبار نے انسٹاگرام اسٹوریز میں اپنی استعمال شدہ اور غیر استعمال شدہ مزید چیزیں بھی فروخت کے لیے پیش کیں جن کی رقم ایک ہزار روپے سے 46 ہزار روپے تک تھی۔

اداکارہ نے اپنی استعمال شدہ شرٹس، پینٹس، پرس اور بیگز سمیت جیکٹس اور مرد حضرات کے کرتے بھی فروخت کے لیے پیش کیے اور ساتھ ہی ایک مہنگا پرس بھی فروخت کے لیے پیش کیا۔

صحیفہ جبار نے استعمال شدہ پرس کی رقم 46 ہزار روپے بتائی جب کہ انہوں نے ایک ہزار روپے کی قیمت کی شرٹس سمیت دیگر چیزیں بھی 3 سے 6 ہزار روپے کی رقم میں فروخت کے لیے پیش کیں۔

Leave a reply