ساہیوال: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ساہیوال میں صحت دشمنوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 16 ٹن گٹکا اور چھالیہ برآمد کرلی-
باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق ساہیوال میں چیچہ وطنی روڈ پر خفیہ اطلاع ملنے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایک گودام میں چھاپہ مارا اور 17 ہزار 500 کلو گٹکا اور چھالیہ برآمد کرتے ہوئے گودام کو سیل کردیا اور گودام مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں نے برآمد ہونے والے گٹکے اور چھالیہ کو قبضہ میں لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے کہ اتنی بڑی مقدار میں یہ سب سامان یہاں کیسے پہنچا ۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا ہے گٹکا، چھالیہ اور سپاری منہ ،گلے اور دانتوں کے کینسر جیسی متعدد موذی بیماریوں کا سبب بنتا ہے انسانی صحت کے لئے مضر کسی بھی خوراک کا کاروبار کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی ۔