ساہیوال:میٹرنٹی ہسپتال ساہیوال سے 3 یوم کی بچی کو اغواء کر لیا گیا۔اطلاعات کے مطابق ساہیوال میں 3 دن کی بجی کواغوا کرلیا گیا ہے اوراس حوالے سے پولیس نے بھی اس واقعہ کی تصدیق کردی ہے

ذرائع کے مطابق ساہیوال پولیس حکام کے مطابق بچی کے اغواء کا تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمہ گرفتار نہیں ہوسکی۔جبکہ اغواء کا،مقدمہ بچی کے والد غوث علی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ادھرپولیس حکام کا کہنا ہے کہ تین یوم کی بچی کو نامعلوم خاتون اغواء کر کے لے گئی اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔خاتون بچی کو اٹھا کر رکشہ میں لے کر فرار ھوئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کافی مدد ملی ۔ ایک دو روز میں بچی برآمد کر لی جائے گی اور ملزمہ کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔

Shares: