ساہیوال:پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مرحوم صحافی حضرات و ممبران پریس کلب کی یاد میں ”ہم لوگ ہیں یادگار“ سیمینار آج 4اگست کو منعقد ہوگا-سیمینار صبح ساڑھے 10بجے مجید امجد ہال آرٹس کونسل ساہیوال میں ہو گا جس کی صدارت ڈائریکٹر انفارمیشن محمد عقیل اشفاق کریں گے جبکہ مہمان خصوصی ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی ہونگے- صدر پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن رانا وحید نے کہا کہ سیمینار کا مقصد ہم سے بچھڑ جانے والے صحافی بھائیوں کی شعبہ صحافت میں نمایاں خدمات کو سراہنا ہے-انہوں نے مزید کہا کہ پرویز طاہر خان،مرزا محمد علی انور،سجاد سرور عبداللہ،سید راغب علی شاہ،خالد محمود بٹ،ایم اے اشرف،رائے پرویز کھرل،اے ڈی اعجاز،عمران خان نیازی،اعجاز کھرل،عمر عبداللہ خان اور مرزا اشفاق جیسے نامور صحافیوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا-

ساہیوال:ہم لوگ ہیں یادگار،مرحوم صحافیوں کی یاد میں سیمینار
Shares: