ساہیوال:سرکاری سطح پر سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد،سیرت رحمۃللعالمین ﷺ کے تذکروں سے فضائیں معطر

0
46

ساہیوال:ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کہا ہے کہ تمام امہ مسلمہ کی ذمہ داری ہے کہ سیرت النبی ﷺ کا ضرور مطالعہ کریں اور اس پر عمل پیرا ہوں -علماء کرام ایک روشن چراغ کی طرح ہیں ان سے ہمیں سیرت النبی ﷺ سیکھنے میں بڑی مدد ملتی ہے -نبی پاک ﷺ کی آمد مبارک سے دنیا میں امن کا بول بالا ہوا -اللہ تعالی مسلمانوں کو سیرت النبی ﷺ پر عمل پیرا ہونے اور عملی مسلمان بننے کی توفیق عطا کرے -ان خیالات کا اظہار انہو ں نے بلدیہ ہال میں ساہیوال آرٹس کونسل کے تعاون سے ھونے والی سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا -کانفرنس میں علماء کرام ضیاء اللہ شاہ بخاری،مولانا حسن معصومی،قاری بشیر احمد،حاجی احسان الحق فریدی،مولانا شفیع قاسمی،مولانا عدنا ن عطاری کے علاوہ سیاسی رہنما شیخ محمد چوہان اور چیئر مین پی ایچ اے چوہدری علی شکور،چیف میٹرو پولٹین آفیسر فرمائش علی چودھری، صحافیوں اور عام شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی -سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ حضور ﷺ کی سنت پر عمل کر کے ہم دینی اور دنیاوی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں،ہماری ناکامیوں کی وجہ ہی حضور ﷺ کی سنت پر عمل نہ کرنا ہے، دنیا کی تمام روشنیاں حضور ﷺ کی بدولت ہیں -دین اسلام کا غلبہ اخلاق سے ہوا ہے اوراچھا اخلاق لوگوں کو قریب لانے کا ذریعہ ہے -انہوں نے مزید کہا کہ اپنے آپ کو بدلنے کے لئے روزانہ ایک سنت پر عمل کرنا ہو گا اور ایک برائی کو چھوڑنا ہو گا،علماء کرام نے اپنے اپنے خطبات میں نبی اکرم ﷺ کے بنائے گئے خاکوں کی بھر پو مذمت بھی کی-علماء کرام نے حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کانفرنس ضرور منعقد کروائیں جائیں تا کہ لوگوں میں حضور ﷺ کے اسوہ حسنہ کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچایا جائے اور ان کی ہر لحاظ سے رہنمائی فرمائی جائے

Leave a reply