سابق بھارتی صدرپرناب مکھرجی چل بسے

0
31

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی صدرپرناب مکھرجی چل بسے

پرناب مکھرجی کاکوروناٹیسٹ بھی مثبت آیاتھا، جس کے بعد وہ ہسپتال میں زیر علاج تھے،دماغ کے آپریشن کے بعدپرناب مکھرجی کی حالت بگڑگئی تھی، پرناب مکھر جی کی عمر 84 برس تھی

13 اگست کو دماغ کی سرجری کے بعد وہ کوما میں چلے گئے تھے جب کہ ان کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔پرناب مکھرجی سال 2012 سے 2017 تک بھارت کے صدر رہے تھے۔

سابق صدر کے انتقال کی خبر ان کے بیٹے ابھیجیت مکھرجی نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے دی۔ انہوں نے لکھا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑرہا ہے کہ میرے والد آر ار اسپتال کے ڈاکٹروں کی بھرپور کوشش اور پورے ہندوستان کی دعاؤں کے باوجود اس دنیا میں نہیں رہے۔

ابھیجت مکھرجی نے لکھا کہ دعاؤں میں یاد رکھنے کے لیے آپ سب کا بہت شکریہ

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

ہ گزشتہ دنوں جب ایک روٹین چیک اَپ کے لیے پرناب مکھرجی اسپتال پہنچے تو ان میں کورونا کی کچھ علامتیں پائی گئیں جب ان کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تو اس کی رپورٹ پازیٹو آئی تھی،جس کے بعد فوری طور پر سابق صدر کو دہلی میں واقع آرمی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا

Leave a reply