بالی وڈ اداکار سیف علی خان پر جمعرات کی صبح اپنے ممبئی کے گھر میں متعدد چاقو کے حملے کیے گئے تھے، جس کے بعد ایک مشتبہ شخص کو چھتیس گڑھ میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

54 سالہ اداکار سیف علی خان پر چاقو کے متعدد وار کیے گئے، جن میں گردن اور ریڑھ کی ہڈی کے قریب زخم شامل ہیں۔ حملہ آور سیف علی خان کے گھر میں داخل ہوا اور ان پر حملہ کیا،گرفتار کیے گئے مشتبہ شخص کی شناخت 31 سالہ آکاش کیلاش کنوجیا کے طور پر ہوئی ہے، جسے دورگ ریلوے اسٹیشن پر گرفتار کیا گیا۔ریلوے پروٹیکشن فورس ے ذرائع کے مطابق، مشتبہ شخص کو "ممبئی پولیس کے سراغ پر ممبئی ہاورہ جنانیشوری ایکسپریس سے گرفتار کیا گیا”۔ تقریباً دوپہر 2 بجے جب ٹرین دورگ پہنچی، تو مشتبہ شخص، جو جنرل کمپارٹمنٹ میں بیٹھا تھا، ٹرین سے اُترا تو اسے فوراً حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ "ممبئی پولیس نے مشتبہ شخص کی تصویر، ٹرین نمبر اور مقام آر پی ایف کو بھیجا، جس کے بعد اسے گرفتار کیا گیا۔ وہ اس وقت آر پی ایف کی حراست میں ہے”۔

مشتبہ شخص سے ویڈیو کال کے ذریعے ممبئی پولیس کے افسران سے بات کروائی گئی۔ ممبئی پولیس کی ایک ٹیم دورگ روانہ ہو چکی ہے تاکہ یہ تصدیق کی جا سکے کہ گرفتار شخص وہی ہے جس نے حملہ کیا تھا یا کوئی اور۔ پولیس ٹیم تقریباً 8 بجے تک دورگ پہنچے گی۔

سیف علی خان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی ایمرجنسی سرجری کی گئی۔ سرجری کے دوران ان کی ریڑھ کی ہڈی سے چاقو کے 2.5 انچ کا ٹکڑا نکالا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق سیف علی خان اب تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

حملہ آور کو عمارت میں دو بار دیکھا گیا، جہاں سیف علی خان اپنی بیوی کرینہ کپور خان اور بیٹوں تیمور اور جے کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آور کو سرخ اسکارف میں اور بیگ کے ساتھ سیڑھیاں نیچے اترتے ہوئے دکھایا گیا۔ یہ واقعہ تقریباً رات 2:30 بجے پیش آیا۔بعد میں حملہ آور کو ریلوے اسٹیشن پر دیکھا گیا، جس سے یہ شبہ پیدا ہوا کہ وہ ممبئی سے باہر جانے کے لیے ٹرین میں سوار ہو چکا ہے۔

پچھلے دنوں بعض رپورٹوں میں دعویٰ کیا گیا کہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے، لیکن ایک افسر نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جس شخص کو حراست میں لیا گیا وہ ایک مزدور ہے، جو دو دن قبل سیف علی خان کے گھر پر کام کر رہا تھا۔

کرینہ کپور خان نے ممبئی پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ انہوں نے حملہ آور کو سیف علی خان پر چاقو سے بار بار حملہ کرتے ہوئے دیکھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آور کچھ قیمتی سامان کے بغیر موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس نے 30 سے زائد ٹیمیں تشکیل دی ہیں تاکہ حملہ آور کو جلد سے جلد گرفتار کیا جا سکے۔ مہاراشٹر کے وزیرِ داخلہ یوگیش کدم نے کہا کہ اس حملے کا مقصد ڈکیتی تھا اور اس میں کسی بھی انڈر ورلڈ گینگ کا ہاتھ نہیں تھا۔

سیف علی خان کیس میں نیا موڑ،کرینہ کپور ملوث؟ بیٹے نے کیسے جان بچائی

ملزم نے قیمتی سامان کو ہاتھ تک نہ لگایا،سیف پر حملہ،کرینہ کا بیان ریکارڈ

سیف علی خان حملہ،ملزم نے کپڑے بدلے،ننگے پاؤں آیا،جوتے پہن کر گیا

سیف علی خان حملہ،20 تحقیقاتی ٹیمیں،50 گھنٹے گزر گئے،ملزم گرفتار نہ ہو سکا

سیف علی خان پر حملے کے بعد شاہد کپور کا ردعمل

سیف علی خان کو سابقہ اہلیہ نے دی تھیں نیند کی گولیاں

خاموش رہو، حملہ آور نے سیف علی خان کے ملازمین کو دھمکی دی

سیف علی خان پر حملہ،مشتبہ شخص گرفتار

سیف علی خان برطانیہ جانے کے خواہشمند،انڈرورلڈ سے تعلق

سیف علی خان پر حملہ،مودی کے حامی شاعر کی”تیمور”پر تنقید ،مذہبی انتہاپسندی کا عنصر

سیف علی خان کے گھر میں گھسنے والے نے ایک کروڑ مانگا،نرس کا انکشاف

سیف علی خان زخمی،سارہ،ابراہیم پہنچے ہسپتال ،حملہ بالی وڈ کے لیے ایک سنگین انتباہ قرار

کئی سالوں سے سیکورٹی بڑھانے کی درخواست کر رہی تھی،سیف کی پڑوسی اداکارہ

زخمی سیف علی خان کو بیٹے نے رکشے میں ہسپتال منتقل کیا

بالی وڈ اداکار سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش، سیف علی خان زخمی

Shares: